Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

345 - 756
در رسالہ ظہور العدم بنور القدم 
اس رسالہ میں مسئلہ وحدۃ الوجود الشہود کی نہایت عجیب اور مفصل تحقیق ہے ۔ یہ رسالہ ہٰذا کے صفحہ ۶۴۰ سے شروع اور صفحہ ۶۵۵پر ختم ہوا ہے۔
انیسواں نادرہ 
در رسالہ احکام الایتلاف فی احکام الاختلاف 
اس رسالہ میںاتفاق اختلاف کی حقیقت اور اقسام اور نادرہ تحقیقات ہیں۔یہ رسالہ کتاب ہٰذا کے صفحہ ۶۵۵سے شروع اور صفحہ ۶۸۸ پر ختم ہوا ہے۔ 
بیسواں نادرہ
 رد التوحد فی الطلاق ذات التعدد
اس رسالہ میں اس کی تحقیق ہے کہ تین طلاق تین ہی واقع ہوتی ہیں غیر مقلدوں کا قول صحیح نہیں۔یہ رسالہ کتاب ہٰذا کے صفحہ ۶۸۸ سے شروع اورصفحہ ۶۹۲ پر ختم ہوا ہے۔ 
اکیسواں نادرہ 
افکارِ دینی ضمیمہ اخبار بینی
اس رسالہ اخبار جاری کرنے کے شرعی اصول ہیں۔ یہ رسالہ کتاب ہذا کے صفحہ ۶۹۳سے شروع اور صفحہ ۱۹۷ پر ختم ہوا ہے۔ 
بائیسواں نادرہ 
دربیانِ فرق قیاس فقہی واعتبار صوفیہ وفال مشروع وفالِ غیر مشروع 
	حاصل مقام وخلاصہ مرام یہ ہے کہ کہ اس تفسیرمبحوث عنہ کے تین درجے ہیں ایک یہ کہ حدود شرعیہکے اندر نہ ہویعنی اس سے قرآن کی تغییر لازم آجائے جیسا بعض اقوال منقولہ فصل سوم کی حالت ہے،جو تنبیہات کے ملاحظہ سے واضح ہو سکتی ہے یہ تو غلو کے درجہ میں ہے ایک یہ کہ حدود کے اندر ہو یعنی اس سے تغییر قرآن کی لازم نہ آئے صرف غیر مدلول قرآن کو مدلول قرآنپر کسی مناسبت ومشابہت سے قیاس کر لیا جائے اور اس کی دو قسمیں ہیں ایک یہ کہ وہ غیر مدلول قرآنی کا حکم دینی ہو جیسابعض اقوال میں ہے۔ دوسری یہ کہ وہ غیر مدلول قرآنی حکم دنیوی ہو جیسا اکثر اقوال میں ہے اور ان دو قسموں میں یہ امر تو مشترک ہے کہ یہ قیاس حجت شرعیہ نہیں اسی لئے اس قیاس سے اس حکم کو اس نص کی طرف منسوب کرنا جائز نہیں حجت شرعیہ صرف قیاس فقہی ہے جس کا حاصل بضرورت عمل اشتراک علت سے تعدیہ حکم کا ہے مقیس علیہ سے مقیس کی طرف اور چونکہ اصل حکم منصوص میں بھی مؤثر وہی علت ہے اور وہ مقیس میں بھی پائی جاتی ہے اس لئے اس کے حکم کو بھی نص کی طرف مستند کیا جاتا ہے 
Flag Counter