Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

342 - 756
بالاجماع وفیہ القضاء وھی مسائل الافطار فی الاذن والسعوط والوجود والحقنۃ وکذا من الجائفۃ والاٰمۃ عند ابی حنیفۃ رحمہ اللّٰہ اسی طرح عالمگیری کے الفاظ بھی اس کے قریب ہیں۔ وفی دواء الجائفۃ والامۃ اکثر المشائخ علی ان العبرۃ للوصول الی الجوف والدماغ۔ عالمگیریہ مطبوعۃ الھند صفحہ ۲۰۲جلد۱۔ اور بدائع کی عبارت ان سب سے زیادہ اس مضمون کے لئے اصرح واوضح ہے:
’’ وھٰذا وھٰذا وما وصل الی الجوف او الدماغ من المخارق الاصلیۃ کالانف والاذن والدبر بان استعط او احتقن او اقطر فی اذنہ فوصل الی الجوف او الی الدماغ فسد صومہ واما اذا وصل الی الدماغ لانہ لہ منفذ الی الجوف فکان بمنزلۃ زاویۃ من زوایات الجوف الی قولہ واما اذا اوصل الی الجوف او الدماغ من غیر المخارق الاصلیۃ بان داوی الجائفۃ والاٰمۃ فان فاواھا بدواء یابس لا یفسدہ لانہ لم یعمل الی الجوف ولا الی الدماغ ولو علم انہ وصل یفسد فی قول ابنی حنیفۃ رحمہ اللّٰہ بدائع صنائع‘‘۔
 ھٰذا واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم بالصواب الیہ المتاب فی کل باریۃ ۔ کتبہ الاحقر محمد شفیع غفرلہ خادم دار الافتاء دار العلوم دیوبند ۱۱ربیع الاول  ۱۳۵۰؁ھ 
بارھواں نادرہ
طہارت بول وبراز حضرات انبیاء علیہم السلام 
السوال:
	 ایک واعظ صاحبیہاں تشریف لائے تھے انہوں نے حسبِ ذیل روایات بیان کیں جن کے متعلق یہاں اکثر اصحاب اختلاف کرتے ہیں۔حضور براہِ کرم برائے اطمینان اہلِ اسلام ان روایت کے متعلق تحریر فرما ویں کہ وہ صحیح ہیں یا غلط۔ اور اگر تکلیف نہ ہو تو کسی کتاب کا حوالہ بھی تحریر فرمائیں۔
روایات :
		(۱)انبیاء علیہم السلام کا بول وبراز پاک ہوتا ہے اور خصوصاً ہمارے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فضلات بالکل پاک تھے کیونکہ آپ سراپا نور تھے۔ (۲) انبیاء علیہم السلام کے بول وبراز کو زمیں فوراً ہضم کر جاتی ہے۔ ؟
الجواب:
	 خوامخواہ انہوں نے ایسی باتیں کرکے مسلمانوںکو پریشان کیا جو نہ عقائد ضررویہ میں سے ہیں نہ احکام میں سے۔ بیان کرنے کی چیز 
Flag Counter