Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

341 - 756
ان المثانۃ بینھما حائل والبول یترشح منہ وھٰذا لیس من باب الفقہ۔ مح
	محقق ابن ہمام اس کی شرع میں فرماتے ہیں
	 ’’یفید  انہ لا خلاف لو اتفقوا علی تشریح ھذا العضو فان قول ابی یوسف بالافساد انما ہو علیٰ بناء قیام المفذ بین المثانۃ والجوف ( الی قولہ) قال فی شرح الکنز وبعضھم جعل المثانۃ نفسہا جوفاً عند ابی یوسف رحمہ اللّٰہ وحکی بعضھم الخلاف ما دام فی قصبۃ الذکر ولیسا بشئی انتہی۔ ‘‘
	الغرض اسی طرح اگر کان میں پانی ڈالئے تو روزہ فاسد نہیں ہوتا کما صرح بہ فی الدر المختار والخلاصۃ حالانہ کان بھی ایک جوف ہے۔ اسی طرح اگرکوئی انگور وغیرہ کو ایک تاگے میں باندھ کرنگل جائے اور پھر معدہ میں پہنچے سے پہلے کھینچے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ۔
’’کما قال فی الخلاصۃ وعلیٰ ھذا لو ابتلع عنبا مربوطا بخیطہ ثم اخرجہ لا تفسد صومہ۔ خلاصہ صفحہ ۲۶جلد۱ ومثلہ فی العالمگریہ مطبوعۃ الھند صفحہ ۲۰۲ ولفظہ ومن ابتلع لحما مربوطا علیٰ خیطہ ثم انتزعہ من ساعتہ لا یفسدوان ترکہ فسد کذا فی البدائع۔‘‘۔
	اگر جوفِ بدن میں کسی شئی کا پہنچنا مفسد ہوتا تو خود پیشاب گاہ بھی ایک جوف ہے، اور مثانہ تو بدرجہ اولیٰ جوف ہے کان اور حلق بھی جوف ہیں ان میں پہنچنا بلا خلاف مفسد صوم ہوتا اس سے معلوم ہوا کہ مطلقاً جوفِ بدن میںمفطر چیزوں کا پہنچا مفطرصوم نہیں بلکہ خاص جوفِ دماغ اور دوفِ بطن مراد ہیں بلکہ جوفِ جوفِ دماغ بھی اس میں اصل نہیں وہ بھی اس وجہ سے لیا گییا ہے کہ جوفِ دماغ میں پہنچنے کے بعد بذریعہ منفذ جوفِ معدہ میںپہنچ جانا عادۃ اکثر یہ ہے جیسا کہ صاحب بحر کی تصریح سے معلوم ہوتا ہے۔  قالفی البحر والتحقیق ان بین جوف الرأس وجوف المعدۃ من فذا اصلیا فما وصل الی جوف الرٔس وصل الی جوف البطن من الشامی صفحہ ۱۰۶جلد ۲۔اس عبارت میں اس مقصد کی بالکل تصریح ہوگئی کہ جوف سے مراد صرف جوفِ بطن ہے اور جوفِ دماغ سے چونکہ جوفِ بطن میں پہنچا لازمی ہے اس لئے اس میں پہنچنے کو بھی تبعاً لدوفِ المعۃ مفسد قرار دیا ہے اسی طرح حقنہ وغیرہ کو تبعاً لدوف المعدہ مفسد کہا گیا ہے۔ فتاویٰ قضیخان میں ہے اما الحقنۃ والوجور فلانہ وصل الی الجوف ما فیہ صلاح البدن وفی القطور والسعوط لانہ وصل الی الراس ما فیہ صلاح البدن۔ اس عبارت سے بھی یہ ہی معلوم ہوا کہ جس جوف میں پہنچا مفسد صوم ہے وہ جوفِ معدہ اور جوفِ دماغ مطلقاً جوف مراد نہیں۔ اور خلاصۃ الفتاویٰ کی عبارت اس مضمون کے لئے بالکل نص صریح ہے وھی ھذا وما وصل الی جوف الرٔس والبند میں الاذن والانف والدبر فھو مفطر 
Flag Counter