Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

315 - 756
تتمہ سوال بالا:
	جناب  والا مکتوب گرامی ں ارشاد فرمایا ہے کہ اس مکروہ کو سنت پرترجیح دی جاتی ہے اسل یے اس عارض سے مکروہ تحریمہ بعید نہیں مگر حضور والا جب اس نیت سے اس کو مادری زبان میں پڑھا جائے کہ اس طرح بہت سی مردہ سنتوں کا احیاء کیا جائے تو بعید نہیں مگر حضور والا جب اس نیت سے اس کو مادری زبان میں پڑھا جائے کہ اس طرح بہت سے مردہ سنتوں کا احیاء کیا جائے تو پھر مکروہ کیوں ہوگا۔ بہت سے جہلاء ایسے ہیں جو نماز روزہ کی ضررت سیبے خبر وہ صرف جمعہ میں آتے ہی اگر خطبہ میں ان کی زبان میں سمجھا دیا جائے تو کیا اثر کیامید نہیں ہے ممکن ہے کہ خدا کچھ لوگوں کو اس طریقہ سے ہدایت نصیب کرے۔
الجواب:	 امور تعبدیہ میں مصالح سے تغیر نہیں ہوتا۔ تاریخ بالا۔
سوال تتمہ بالا :
	اور پھر کیاخطبہ میں یہی ایک سنت ہے یہ بھی تو سنت ہی ہے کہ بلا کتاب خطبہ دیا جائے۔ حضور نے کبھی کتابی خطبہ نہیں دیا نہ صحابہؓ کرام نے ایسا کیا اس نست کا ترک ڈھڑا ہو رہا ہے اور کچھ خیال بھی نہیںہوتا حالانکہ خطبہ میں مخاطبین کی طرف رخ اس ی لئے ضروری ہے کہ مخاطبین کو باحسن پیراہ نصیحت کی جائے مگر جب کتاب پر آنکھ لگی ہو گی تو ہر گز وہ توجہ الی المخاطبین نصیب نہ ہوگی جو مقصود ہے اور جو کیفیت آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہوتی تھی وہ یہ ہے ک مسلم شریف کے الفاظ یہ ہیں:اذا خطب احمرت عیناہ وعلا صوتہ واشتد غضبہ حتی کانہ منذ جید یقول صبحکم ومساکم الخبھلا اس طریقہ سے کونخطبہ دیتا ہے سب اس کو ترک رک رہے مگر کوئی اس کو مکرو تحریمی نہیں کہتا۔
الجواب:	 یہ سنن مستحبہ ہیں اور عربیہ مؤکدہ فلا یقاس احدھما علی الاٰخر ۔ تاریخ بالا
اکیانئے حکمت 
تنقید بر رسالہ مقام محمود کہ دراں در مسئلہ شفاعت بر عبارت تقویت اعتراض کردہ شد 
تمہید:
	 ایک خط مع ایک رسالہ کے جس کا نام مقام محمود ہے ذٰل کے پتہ سے آیا ہے جس میں تقویۃ الایمان کی ایک عبارت متعلقہ شفاعت پر اعتراض ہے وہ اعتراض معہ احقر کے جواب کے ذیل میں دونوں منقول ہیں۔ 
سوال:
 	اک نسخہ مقام محمود بذریعہ پیکٹ ہذا ارسال خدمت ہے بقدر مطالعہ جواب با صواب سے مشکور وممنون فرمائیں اگ جملہ کتاب کا جواب تحریر کرنے میں عدیم الفرصتی مانع ہو تو براہِ نوازش شفاعت بالاذن کے متعلق صفحہ ۱۱ پر جو عبارت شرک اکبر کے تحت میں تحریر کی گئی ہے اس کا جواب مدلل مفصل تحریر فرمائیں ۔ سائل خاکسار ملک محمد امیں چوب فروش چوک حضرت امام ناصر الدین صاحب جالندھر شہر 
عبارت تقویۃ الایمان :

Flag Counter