Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

31 - 756
الجواب:
 ستارے چھوٹنا کبھی رجم کے لئے ہوتا ہے، کبھی دوسرے اسباب طبیعہ سے بھی اول میں منحصر نہیں، نیز تصفید مخصوص ہے مردۃ الشیاطین کے ساتھ سب شیاطین کو عام نہیں دونوں طرح تعارض رفع ہوگیا۔  
۱۴؍رمضان المبارک ۱۳۳۴ھ
بیسواں غریبہ
’’در دفع اشکال عدم عموم صیف باجود نفس جہنم‘‘
سوال:
 حدیث شریف میں آیا ہے:
 ’’اشتکت النار الی ربہا فقالت یا رب اکل بعضہا بعضا فاذن لہا ببنفسین فی کل علم نفس فی الشتا و نفس فی الصیف‘‘۔
 اکثر علما نے اس حدیث کو حقیقت پر محمول کیا ہے بنابریں یہ شبہ واقع ہوتا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ بعض خطۂ ارض میں (جہاں ہمیشہ سردی پڑتی ہے)نفس فی الصیف کا اثر ظاہر نہیں ہوتا۔
الجواب:
 حدیث میں امکنہ کہاں مذکور ہے جو اشکال لازم آوے، اصل یہ ہے کہ اس نفس فی الصیف کا اثر بواسطہ آفتاب کے خاص اوضاع کے پہنچا ہے، پس جہاں اوضاع خاصہ شس کے نہ ہوں گے وہ اثر بھی نہ پہنچے گا۔ 
۹؍شوال ۱۳۳۴ھ
اکیسواں غریبہ
’’درحکم نماز در ہوائی جہاز وقت طیران‘‘
سوال:
 ہوائی جہاز میں جس وقت کہ وہ ہوا میں ہو خواہ چلتا ہو یا ٹھہرا ہو اس میں نماز فرض جائز ہے یا نہیں؟
الجواب:
  فی ردالمحتار ہو (ای السجود) لغۃ الخضوع قاموس وفسرہ فی المغرب بوضع الجبۃ فی الارض وفی البحر وحقیقۃ السجود وضع بعض الوجہ علی الارض الخ (ج:۱، ص:۴۶۵)

Flag Counter