Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

306 - 756
تنبیہ کی حاجت نہیں ہوئی پھر یہ کہ اس وقت برد شدید بھی نہیں ہوتا اور جو اوقات شدت برد کے ہیں جیسا عشاء میں تاخیر ان میںچونکہ عام عادت ہے اسکے تدارک کے اہتمام کیالبسہ واکسیہ وغیرہا سے۔ اسلئے اس کا خاص اہتمام بھی تعجیل سے نہیں فرمایا گیا۔ واللہ اعلم۔ ۱۱ذی الحجۃ ۱۳۴۵؁ھ
پچاسی ویں حکمت 
ثبوت لحمذ بقر خوردن آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم 
سوال:
	رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی گائے کا گوشت کھائے یا نہیں اگر کھائے تو کون کتاب میں ، آگاہ فرما کر سرفراز فرمائیں۔
الجواب:
	 عن ابی الزبیر عن جابر قال ذبح رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عن عائشۃ رضی اللّٰہ عنہا بقرۃ یوم النحر (صحیح مسلم کتاب الحج صفحہ ۴۲۴جلد۱)
	وعن عائشۃ رضی اللّٰہ عنہا واتی النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم بلحم بقر فقیل ھذا ما تصدق بہ علی بریرۃ فقیل ھو لھا صدقۃ ولنا ھدیۃ (صحیح مسلم کتاب الزکوۃ صفحہ ۳۴۵جلد۱)
	 حدیث اول سے ذبح بقرہ اور حدیث ثانی سے دسترخوان پر لحم بقرہ کا حاضر ہونا اور مانع عن الاکل کا جواب دینا جس کا لازم عادی ہے نوش فمرانا یہ سب تصریحاً حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ ۱۷ ذی الحجہ ۱۳۴۵؁ھ
چھیاسی ویں حکمت
شنیدن گراموفون
سوال:
	 کیا فرماتے ہیںعلمائے دیں مسئلہ ذیل میں ۔ گراموفون (یا فونو گراف) جو ایک جاذب الصوت ہے جس کے اندر مختلف آواز (مثلاً راگ ساتدہ۔ اور مع المزامیر غزلیں جائز اور ناجائز حتی کہ فحش اور گندی نظمیں ، مذاق، لیکچر، کلام مجید، نعتیں، مؤذنین کیاذانیں وغیرہ) بھری ہوئی سنائی جاتی ہیں۔ یہ راگ وغیرہ مرد وعورت سب کے ہی ہوتے ہیں اس آلہ کا رواج عام شہروں سے متجاوز ہوکر قصبات اور دیہات میں بھی پہنچ گیا ہے۔ دریافت طلب یہ امر ہے کہ اس کا سنن اکیسا ہے عورت یا مرد کی صورت تو سامنے ہوتی نہیں مگر آواز کا عکس اور نقلِ مثل اصل کے ہوتی ہے۔ ان جملہ اقسام میں کون صورت جائز ہے اور کون صورت ناجائز ہے۔ بعض کہتے ہیں چونکہ صوت محضہ ہے۔ لہٰذا جائز ہے جو اصل حکم ہو تحریر فرمایا جائے۔ 
جواب:

Flag Counter