Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

3 - 756
تقریر کو مضر نہیں، کیونکہ یہ خصوصیت ہوگی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کہ آپ سے کلام کرنا مثل کلام مع اللہ تعالیٰ بطل صلوٰۃ نہ تھا علی ہذا آپ کا کلام کرنا بھی کہ آپ کے لئے مثل خصائص بے شمار کے اس کا بھی خاص ہونا کچھ بھی بعید نہیں۔

چھٹا غریبہ
’’درحکمت حصر منکوحات در اربع‘‘
چار نکاح سے متجاوز نہ ہونے کی ایک حکمت یہ بھی ہے کہ عورت فی نفسہ حق قضا و طر بھی اور نکاح کی جو  اصلی مصلحت ہے یعنی ابتغاء الولد (اولاد حاصل کرنا ۱۲ ش )ہے، احبال (حمل قرار پانا، ۱۲ش ) پر وہ بھی مقتضی اس کو ہے کہ کم از کم ہر طہر میں ایک بار ہمبستری ہوجایا کرے اور صحیح المزاج عورت کو ہر ماہ میں ایک بار حیض ہوکر طہر ہوتا ہی، یہا مر تو باعتبار حالت عورت کے ہے اور متوسط قوت کا مرد ایک ہفتہ میں ایک بار صحبت کرنے سے صحت کو محفوظ رکھ سکتا ہے یعنی ایک ماہ میں چار بر قربت کرسکتا ہے، پس اس طرح سے اگر چار عورتیں ہوں گی تو ہر عورت سے ایک طہر میں ایک بار صحبت ہوگی جس میں تمام مصالح متعلقہ جانبین کی رعایت ملحوظ رہے گی اور اس سے زیادہ منکوحات میں یا تو مرد پر زیادہ تعب ہوکر اس میں قوت تولید کی نہ رہے گی اور یا عورت کا حق ادا نہ ہوگا اور چونکہ قانون عام  ہوتا ہے اس لئے کسی خاص مرد کا زیادہ قوی ہونا اس حکمت میں مخاں نہیں ہوسکتا، البتہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم میں چونکہ قوت بھی زیادہ تھی اور آپ کو قوانین عامہ سے ممتاز کرکے بہت سی خصوصیات بھی عطا کی گئی ہین، اس لئے اس حکم میں بھی آپ کو ایک کاص امتیاز عطا فرمایا گیا۔
ساتواں غریبہ
’’دررفع اشکال متعلق بعض اشعار دیباچہ بوستاں‘‘

Flag Counter