Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

292 - 756
ہے اس کی مانعیت کے لئے کافی ہے چنانچہ اس کا انکار تو ما نعین بھی نہیں کر سکتے کہ جس طرح اصل نعل شریف پر باوجود اس کے طاہر ہونے کے بھی کلمات طیبہ واسم مبارک لکھنا سوء ادب ہے اسی طرح رمثال پر ان کا لکھنا سوء ادب ہے، جیسا اس تمثال میں اس کا ارتکاب کیا گیا جو قلب پر بے حد ثقیل معلوم ہوتا ہے جس سے یہ نقشہ میری رائے میں قابلِ دفن ہوگیا کیونکہ اس کے ابقاء میں جائز رکھنا ہے اہانت اسم مبارک کا نعوذ باللہ منہ یا جس طرح اصل نعل شریف کو قرآن شریف کے ساتھ ایک غلاف میں رکھنا درست نہیں اسی طرح تمثال نعل کو بھی ۔ تو ان احکام کا مبنی اگر تشابہ نہیں تو کیا ہے پس صاف معلوم ہوا کہ من وجہ اصل اور نقل کو بعض آثار میں تشارک ہے۔ پس تمثال کی قصداً اہانت کرنا بھی گوارا نہ ہوگا اور جس طرح ان کلمات کی کتابت کا وجوب اجتناب حجۃ ہے مانعین پر اور مثبت ہے من وجہ تشارک اصل ونقل فی بعض الآثار کا اسی طرح اس کتابت وجود ارتکاب حجت ہے مجوزین پر اور نافی ہے من کل الوجوہ تشارک اصل ونقل فی کل الآثار کا اور نہ اگر یہ تشارک منفی نہیں تو کیا وجہ کہ اصل پر یہ کتابت نا جائز ہو اور نقل پر جائز اس تحقیق سے ضروری احکام کا ایضاح اور افراط وتفریط جانبین کیاصلاح دونوں امر حاصل ہوگئے اور اسی سے سب سوالوں کا جواب بھی نکل آیا واللہ اعلم ۔ ۸رمضان ۱۳۴۱؁ھ
چوہترویں حکمت 
تفصیل حکم رطوبت فرج
فصل دہم در تحقیق انتقاض وضو برطوبت فرج بر تقدیر طہارت او 
ایک لفافہ آیا جس میں میرے ایک جواب کی نقل اور دوسرا جواب اس کے خلاف مرقوم تھا وہ ذیل ہے۔ 
سوال:
	 بعض عورتوں کو جو سفیدی اکثر وقت آتی رہتی ہے یہ پاک ہے یا ناپاک ہے اور اس سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں۔ 
الجواب:
	فی الدر المختار:
 ’’رطوبۃ الفرج ظاھرۃ خلافاً لھما فی رد المحتار تحت قولہ رطوبۃ الفرج طاھرۃ مانصہ ولذا نقل فی الثاترخانیۃ ان رطوبۃ الولد عند الولاد طاھرۃ فکذا السنحلۃ اذا خرجت من امھا وکذا البیضۃ فلا یتنجس بھا الثوب ولا الماء اذا وقعت فیہ لکن یکرہ التوضی بہ للاختلاف وکذا الانفخۃ ھو المختار الخ صفحہ ۳۶۱جلد۱  ‘‘
	اس سے معلوم ہوا کہ اس مسئلہ میں اختلاف ہے لیکن امام صاحب کا مذہب ہونے کے سبب بھی اور اس زمانہ میں ضرورت ہونے کے سبب بھی ترجیح اسی کو ہے کہ وہ پاک ہے اور اس سے وضو بھی نہیں ٹوٹتا۔ 
سوال :
	ما قولکم دام فضلکم فی رطوبۃ الفرج الداخل فل طاہرۃ ام لا وعلی الاول فلو خرجت 
Flag Counter