Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

290 - 756
رسول اللہ صلی اللہ علی ہوسلم کے ساتھ جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے اس سے کہیں بڑھ کر آثاروعلامات وقعت وعظمت ان کے عملدر آمد سے نظر آنے لگے جو مسلمان ان کی جیسی تعظیم وتکریم بجا نہ لائے اس کو بنظرحقارت دیکھیں اس سے چھیڑ چھاڑ شروعکریں اس کو بے ادب وگستاخ بتائیں التزام مالم یلزم اور حدود شرعیہ سے تجاوز کا پورا منظر پیش نظر ہو جائے پھر تعجب پر تعجب ہے کہ یہ لوگ اپنے آپ کو متبع سنت اور اہلِ حق کہہ کر بہت سے امور کو جس کو اہلِ بدعات بدعاتِ حسنہ یا شعائر اظہار محبت رسول وغیرہ قرار دیتے ہیں بنا بر مفاسدِ عینیہ ناجائز حرام۔ شرکت، بدعت قبیحہ کہتے ہیں اور نقشہ لعل مبارک بایں آب وتاب چھوپوا کر ذریعہ نجات بتلاتے ہیں باوجودیکہ عوام کالانام کی حلات اور اس کے صدہا امثال ونظائر ان کیافراط وتفریط خود بھی مشاہدہ کر چکے اور کر رہے ہیں۔ نقشہ مذکور کے نیچے گرداگرد اشعار وعبارات وفضائل وغیرہ ہوتے ہیں یہ عذر کرنا کہ ہم نے نقشہ مذژکور کے نیچے یہ بھی چھاپ دیا ہے مگر خلاف شرع غلو نہ کریںالخ بالکل لچر ہے خواہشات نفسانیہ کا غلبہ ہوتے ہوئے اور رفعِ حاجات دنیاوی کا سہل نسخہ ہاتھ آتے ہوئے عوام کا حدود شرعیہ پر قائم رہنا قطعاً خلاف بداہت ومشاہدہ ہے اتنی عبارت کا لکھ دینا ہرگز کافی نہیں اور نہ اس کا شائع کنندہ مسلمانوں کو ایک نئی فتنے میں پھنسانے کی وجہ سے مواخذہ اخروی سے بری الذمہ ہو سکتا ہے اس نقشہ نعلین مبارک کو زادا السعید حضرت مولانا مولوی محمد اشرف علی صاحب تھانوی کے ساتھ ملانے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اس کا ماخذ یہی کتاب ہے اس میں کوئی شرعی دلیل قائم نہیں کی گئی کتاب فتح المتعال فی مدح النعال کا حوالہ اس میں بھی دیا گیا ہے یہ کتاب بھی اثبات مطلوب کے لئے کافی نہیں ہے انتہی بتقریر المخالفین وفق ما صدر منھم بلسان القال واقلہ بلسان الحال  پس جناب  والا کی خدمت میں امور ذیل معروض ہیں ۔ 
(۱)
	مخالفین کی تقریر کہاں تک صحیح ہے اور کہاں تک غلط۔ 
(۲)
	نقشہ مرسلہ کی وجہ سے عوام کا مفاسد میںمبتلا ہو جانا محتمل قوی ہے یا نہیں۔ 
(۳)
	نقشہ مرسلہ کا بوسہ دینا سر پر رکھنا وغیرہ کے مشروع ہونے پر دلیل شرعی کیا ہے اگر بطور عمل اور حصول خیر وبرکت کے لئے جائز کہا جائے تو کیا وجہ ہے کہ قیام مولود فاتحہ وتعزیہ ونقشہائے موئے مبارک وجبہ وعمامہ مبارک وغیرہ بے شمار اعمال کے بارہ میں اسی وجہ کو کیوں نہ کافی سمجھا جائے بلکہ ان میں سے بعض اعمال کو بدرجہ اولیٰ کیوں نہ جائز قرار دیا جائے اور اگر نہیں تو ما بہ الفرق کیا ہے۔ 
(۴)
	قرون ثلاثہ مشہود لہا بالخیر وزمانہ مجتہدین عظام میں اس طرح بوسہ دینے سر پر رکھنے وغیرہ کا دستوتھا یا نہیں اگر تھا تو اس کی تصریح نقل فرما دیں۔ خالص موئے مبارک وملبوسات شریفہ نبویہ علی صاحبہا الصلوۃ والسلام کے ساتھ فیوض وبرکات حاص کرنا امر آخر ہے اور شبیہ دوسری چیز ہے اس لئے یہ امر قابلِ خیال ہے کہ اصل کے ساتھ کسی برتاؤ کا دکھلانا وہی برتاؤ نقل کے لئے ثابت کرنا قیاس مع الفارق ہوگا۔ 
ّ(۵)

Flag Counter