Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

285 - 756
الجواب واللہ الموفق للصواب :
	پہلے چند مقدمات ذہن نشین کرنا چاہئے۔ پہلا مقدمہ حروف کی صفتیں دو قسم ہیں :
لازمہ:
 کہ کسی وقت ذات حروف سے منفک نہیں ہوتیں اور غیر لازمہ کہ کسی وقت ذات حروف میںپائی جاتی ہیں اور کسی وقت نہیں۔ غیر لازمہ کی مثال جیسے راء کی ترقیق کہ کسی وقت راہ میں پائی جاتی ہے کسی وقت اور کسی آن اپنے موصوف سے جدا نہیں ہوتی :
	قال العلامۃالعلی القاری فی المح الفکریۃ صفحہ ۱۹ فی بیان الفرق بین حق الحروف ومستحقہا:
’’ ان حق الحرف صفۃ اللازمۃ لہ من ھمس وجھر وشدۃ ورخاوۃ وغیر ذالک من الصفات الماضیۃ ومستحقھا ما ینشأ عن ھٰذہ الصفات کترقیق المستفل الی اٰخرھا۔‘‘
 وقال شیخ الاسلام الشیخ زکریا الانصاری فی شرح الجزریۃ صفحہ ۲۴ :
	’’وھو ای التجوید اعطاع الحروف ھقہا من صفۃ الازمۃ لہ من ھمس وجھر وشدۃ ورخاوۃ وغیر ذالک من الصفات الماضیۃ ومستحقہا ما ینشأ عن ھٰذہ الصفات کترقین المستقل الیٰ اٰخرہا‘‘۔
 وقال شیخ الاسلام زکریا الانصاری شرح الجزریۃصفحہ ۲۴ :
	’’وھو ای التجوید اعطاء الحروف حقھا من صفتہ الازمۃ لھا من ھمس وجھر وشدۃ ورخاوۃ ونحوھماالخ‘‘۔
 وقال الشیخ الخالد الازہری فی شرح الجزریۃ صفحہ:
’’ ان التجوید اعطاء الحروف حقہا من صفاتہا اللازمۃ لھما کھمس وشدۃ ونحوھما‘‘۔
 وقال ابن المصنف ای ابن الشیخ محمد بن الجزری فی شرح الجزریۃ صفحہ ۱۸ 
’’والفرق بین حق الحروف ومستحقہا ان حق الحرف صفۃ اللازمۃ لہ من ھمس وجھز وشدۃ ورخاوۃ و غیر ذالک من الصفات الماضیۃ الخ‘‘
 بس ان سب ائمہ کے کلام سے صراحۃ ثابت ہوگیا کہ ہمس حرف مہموس کی صفت لازمہ ہے اور شدۃ صرف شدید کی صفت لازمہ ہے وعلیٰ ہذا القیاس جہر ورخاوت وغیرہ پس اس کو خوب یاد رکھنا چاہئے۔ 
دو سر امقدمہ:

Flag Counter