Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

281 - 756
	عن عثمان رضی اللّٰہ عنہ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم خیرکم من تعلم القراٰن وعلمہ رواہ البخاری۔
	 اس حدیث میں رسالت مأب صلی اللہ عیہ وسلم نے بہترین شخص قرآن مجید سیکھنے اور سکھانے والوں کو ارشاد فرمایا ہے ۔
 عن عبیدۃ الملیکی وکانت لہ صحبۃ قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یا اھل القرآن لا تتوسدوا القرآن واتلوہ حق تلاوتہ من اٰناء اللیل والنھار وافشوہ وتغنوہ وتتدبروا ما فیہ لعلکم تفلحون ولا تعجلوا ثوابہ فان لہ ثواباً رواہ البیھقی۔
	 اس حدیث میں جناب  رسالت مأب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کو غور سے سمجھنے کا ارشاد فرمایا ہے بغیر سیکھنے کی غور ممکن نہیں ہے۔
	 عن حارث الاعور قال مررت فی المسجد فاذالناس یخوضون فی الاحادیث فدخلت علیٰ علی رضی اللّٰہ عنہ فاخبرتہ فقال او قد فعلوھا قلت نعم قال اما انی سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یقول الا انھا ستکون فتنۃ قلت ما المخرج منھا یا رسول اللّٰہ (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) قال کتاب اللّٰہ فیہ بناء ما قبلکم وخبرما بعدکم وحکم ما بینکم ھو الفصل لیس بالھزل من ترکہ من جبار قصمہ اللّٰہ ومن ابتغی الھدی فی غیرہ اضلہ اللّٰہ وھو حبل اللّٰہ المتین وھو الذکر الحکیم والصراط المستقیم ھو الذی لا تزیغ بہ الاھواء ولا تلبس بہ الا یشبع منہ العلماء ولا یخلق من کثرۃ الرد ولا ت؟؟؟؟عجائبہ وھو الذی لم تنتہ الجن اذا سمعتہ حتی قالو انا سمعنا قرا)ناً عجبا یھدی الی الرشد فاٰمنا بہ من قال بہ صدق ومن عمل بہ اجر ومن حکم بہ عدل ومن دعا الیہ ھدی الی صراط مستقیم رواہ الترمذی والدارمی۔
	 اس حدیث میں قابلِ غور یہ ہے کہ خاص کر فتنوں کے زمانہ میںجناب  رسالت مآب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کو قرآن مجید مضبوط پکڑ نے کا حکم تاکید شدید سے ارشاد فرمایا ہے تو ظاہر ہے کہ ہمارے زمانہ میں خود اسلامیں نئے نئے گمراہ فرقے پیدا ہو کر فتنہ وفساد مچاتے پھرتے ہیں پھر اہل السنۃ کے لڑکے ولڑکیوں کو ترجمہ تعلیم قرآن مجید کی کیوں کر ضروری نہ ہو طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم ومسلمۃ اس حدیث سے علم دین کا جاننا ہر ایک پر فرض ہوا تو علم دین میںتعلیم ترجمہ قرآن مجید سب سے مقدم ہے پھر احادیث وتفاسیر وفقہ وعقائد سکھلانا بھی لازمات سے ہے۔ 

Flag Counter