Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

275 - 756
لا یریبک  پھر شیخ سہروردی نے فرمایا کہ حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ دف بجانا مسلمانوں کا طریقہ نہیں۔ عند الحسن انہ قال لیس الدف من سنۃ المسلمین۔
چوتھی روشنی:
	 مذہب شافعی میں جو بتقریب نکاح وختنہ دف کا مباح ہونا لکھا ہے وہ مطلقاً مباح نہیں ہے بلکہ چند قیود وشرائط کی ساتھ مقید ومشروط ہے ان شرائط کا لحاظ ضروری ہے ورنہ اباحت نہ رہی گی اور صاف حرمت آجائیگی۔ علامہ ابن حجر مکی شافعی نے ان شرائط کو اپنے رسالہ کف الرعاع عن محرمات اللھو والسماع میں مفصلاً تحریر فرمایا ہے اس کا ضروری خلاصہ درج کیا جتا ہے اور آگے چل کر معلوم ہوگا کہ احناف کے لئے بھی یہ شرائط قابلِ لحاظ ہیں۔ 
	اول شرط: یہ ہے کہ خاص عورتیں او ر لڑکیاں دف کے بجانے والی ہوں اور حکم اباحت خاص انہیں کے بجانے میں ہے نہ مردوں کے۔ پس اگر تقریب نکاح یا ختنہ میں مرد بجائے گا تو جائز نہ ہوگا اور وہ مرد بوجہ تشبہ بالنساء کے ملعون ہوگا کیونکہ سلف میں کسی مرد کا بجانا ثابت نہیں ہوا۔ دف کی بجانے میں جس قدر احادیث وآثار ثابت ہیں سب میں صرف عورتوں یا لڑکیوں کا ذکر ہے چنانچہ عبارت یہ ہے:
’’ انا اذا ابحنا الدف فانما بنیحہ للنساء خاصہ وعبارت منھاجۃ وضرب الدف لا یحل الا للنسآء لانہ فی الاصل من اعمالھن وقدلعن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم المتشبھین بالنساء لانہ فی الاصل من اعمالھن وقد لعن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم المتشبھین بالنساء (الی قولہ) لم یحفظ عن احد من رجال السلف انہ ضرب بہ وبان الاحادیث والاثار انما وردت فی ضرب النساء والجواری بہ انتھی ملخصاً۔‘‘
 دوسری شرط یہ ہے کہ جھانجھ نہ ہواور بجانے میں کوئی تکلف اور تصنع نہ کیا جائے کہ طرف یعنی خوش آوازی نہ معلوم ہو بلکہ بالکل سادگی کے ساتھ ہاتھوں سے بیٹا جائے چنانچہ فرماتے ہیں خلا عن الصبح ونحہ وعن التانق والتصنع فی الضرب بان یکون الضرب بالکف پھر لکھتے ہیں کہ دف اسی طریقہ سے مباح ہے جیسا عرب لوگ بجاتے ہیں کہ اس میں رقص وسرور نہ پایا جائے کہ اس میں بھی ایک طرح کی صنعت طرب ہی عبارت یہ ہے :
’’وانما یباح الدف الذی تضرب بہ العرب من غیر زفن ای رقص فاما الدف الذی یزفن بہ وینقر ای یرؤس الانامل ونحوھا علی نوع من الانعام فلا یحل الضرب بہ‘‘۔
	 تیسری شرط یہ ہے کہ وقت نکاح یا وقت زفاف یا اس کے بعد تھوڑی دیر تک عورتیں دف بشرائط مذکورہ بجائیں چنانچہ لکھتے ہیں والمعھود عرفاً انہ یضرب بہ وقت العدو وقت الزفاف او بعدہ بقلیل۔
پانچویں روشنی:

Flag Counter