Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق کراچی رمضان المبارک 1431ھ

ہ رسالہ

12 - 17
***
اخبار جامعہ
مفتی معاذ خالد

تقریب دستار بندی
بروز ہفتہ20 رجب بمطابق 3 جولائی بعد نماز عصر جامعہ امدادیہ اشرفیہ کراچی میں کامل الحفظ طلبہ کی دستاربندی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم العالیہ نے شرکت فرمائی۔ اور فضیلت قرآن پر تفصیلی بیان بھی فرمایا۔
بروز اتوار21 رجب بمطابق 4 جولائی جامعہ خلفاء راشدین میں جناب مفتی احمد ممتاز صاحب کی دعوت پر حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم العالیہ نے تقریب دستار بندی میں شرکت فرمائی۔
مہمانوں کی آمد
22 رجب 1431ھ کو وفاق المدارس کی عاملہ کے رکن حضرت مولانا قاضی عبد الرشید صاحب اور مولانا سعید یوسف صاحب جامعہ آئے، اور حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم سے ضروری مشاورت کی اور دیگر امور پر تبادلہٴ خیال کیا۔
23 رجب 1431ھ کو وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری مد ظلہ نے حضرت سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہٴ خیال کیا۔
طلبہ کی منتقلی
24 رجب بروز بدھ وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحان کے موقع پرجامعہ فاروقیہ مرکز میں جگہ کی تنگی کے باعث تحتانی درجات (درجہ متوسطہ سے بشمول درجہ رابعہ تک) کے طلبہ کرام کو جامعہ فاروقیہ فیز II منتقل کیا گیا۔ اور ان کا امتحان جامعہ فاروقیہ فیز IIمیں لیا گیا۔
حضرت شیخ الحدیث کا بیان
26 رجب المرجب بعد نماز مغرب حضرت رئیس الجامعہ دامت برکاتہم العالیہ نے طلبہ کرام سے امتحانی نظم ونسق سے متعلق مختصر گفتگو فرمائی، جس میں امتحان دینے کے طور طریقے، جوابی کاپی لکھنے کا طریقہ، امتحانی ہال میں داخل ہونے کے آداب اور امتحان لینے کے لیے آنے والے نگران حضرات کی عزت ورعایت سے متعلق مفید امور بیان فرمائے۔
وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کا آغاز
27 رجب بمطابق 10 جولائی کو ملک بھر میں وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات کا آغاز ہوا، یہ امتحان پورے ایک ہفتے پر محیط ہوتا ہے۔ اس امتحان میں جامعہ فاروقیہ کراچی سے تقریباً 700 طلبہٴ کرام نے شرکت کی، جبکہ جامعہ فاروقیہ فیزII سے 500 طلبہٴ کرام نے اس امتحان میں حصہ لیا۔ اور امتحان کا یہ مرحلہ بحسن وخوبی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
نگران دار الاقامہ کا اجلاس
5 شعبان 17 جولائی کو دار الاقامہ کے نگران حضرات کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حضرت مولانا مفتی عبد الباری صاحب، حضرت مولانا مفتی عبد الواحد صاحب، حضرت مولانا مفتی عصمت اللہ سنزرخیل صاحب، حضرت مولانا نور المتین صاحب اور مولانا منظور شاہ صاحب کے علاوہ مولانا ولی الرحمن صاحب ، جناب ڈاکٹر عبد الرحمن صاحب اور الیکٹریشن محترم بھائی یامین صاحب نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا عبید اللہ خالد صاحب دامت برکاتہم نے فرمائی۔ اس میں دار الاقامہ سے متعلق امور بجلی، گیس، پنکھے، بلب، پلمبرنگ اور دیگر اہم امور زیر غور آئے۔
جامعہ کے سابق استاد کو صدمہ
جامعہ فاروقیہ کراچی کے سابق استاد حضرت مولانا ولی خان المظفر کے والد ماجد کا قضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم العالیہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شہر بھر کے علمائے کرام اور عوام الناس نے بھر پور شرکت کی۔ اہل جامعہ اور تمام کارکنان جامعہ کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مکمل مغفرت فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔ آمین۔
بیرون ملک سفر
منگل 20 جولائی حضرت مولاناعبید اللہ خالد صاحب مد ظلہم بیرون ملک روانہ ہوئے اور ایک ہفتہ قیام کے بعد واپس بعافیت تشریف لائے۔
وفاق المدارس کے سالانہ پرچوں کی چیکنگ کا عمل
بروز منگل20 جولائی ملک کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ دار العلوم کراچی میں وفاق المدارس العربیہ کی سالانہ پرچوں کی چیکنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صدر وفاق حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم العالیہ نے خود شرکت فرمائی۔ واضح رہے کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی پر چوں کی چیکنگ کا یہ عمل جامعہ دار العلوم کراچی میں ہوا۔ اور حضرت صدر وفاق وقتاً فوقتاً اپنے پوتے مولوی عمار خالد سلمہ‘ کے ہمراہ جامعہ دار العلوم کراچی جاتے رہے۔
جامعہ فاروقیہ کراچی فیز II میں سروے
بروز منگل 20 جولائی جامعہ فاروقیہ فیز II میں پانی، بجلی اور گیس کی عدم موجودگی کی بناء پر متعلقہ اداروں کے افسران نے سروے کیا۔ جس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسر جناب عبد اللطیف شیخ صاحب، اور SSGC کے نمائندے جناب خواجہ ایاز صاحب اور واٹر بورڈ کے سیکریٹری جناب ہاشمی صاحب ودیگر نے غور وفکر کرکے یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ تعالیٰ عنقریب یہ کام شروع ہو جائے گا۔ احباب اور متعلقین جامعہ سے خصوصی دعاوٴں کی درخواست ہے۔
تقریب نکاح
23 جولائی بروز جمعہ حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم نے جامعہ کے سابق ناظم تعلیمات مولانا خلیل احمد صاحب کی بیٹی؟؟؟ کے نکاح میں شرکت فرمائی۔
24 جولائی بروز ہفتہ حضرت شیخ الحدیث سے ملاقات کے لیے جامعہ بنوریہ سائٹ کراچی کے مہتمم مولانا مفتی محمدنعیم صاحب تشریف لائے اور ضروری امور پر مشاورت کی۔
29 جولائی بروز جمعرات روحانی پیشوا جناب صندل بابا زید مجدہ، حضرت شیخ الحدیث دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔ اور مختصر قیام کے بعد واپس تشریف لے گئے۔

Flag Counter