Deobandi Books

ماہنامہ البینات کراچی رمضان،شوال ۱۴۳۲ھ -ستمبر ۲۰۱۱ء

ہ رسالہ

16 - 16
نقدونظر !
نقدونظر
تبصرے کےلیےہرکتاب کے دونسخوں کا آنا ضروری ہے
(ادارہ)
گنبد خضریٰ کے سائے میں
شیخ الحدیث حضرت مولانا سمیع الحق مدظلہ، صفحات: ۲۵۶، قیمت: درج نہیں، ناشر: القاسم اکیڈمی جامعہ ابوہریرہ، خالق آباد، نوشہرہ۔
یہ کتاب سفر حرمین شریفین کی علمی، مطالعاتی اور تاریخی ڈائری، دیار جبیبا کے والہانہ او رعاشقانہ سفر کی ایک دلچسپ، حیرت انگیز او رایمان افروز روئیداد پر مشتل ہے۔ ا س کتاب میں حضرت مولانا بدرلعالم میرٹھی ،محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری ،مولانا عبد الغفور مدنی ،مولانا حبیب اللہ گمانوی جیسے کئی بزرگ اکابر کا تذکرہ بھی قاری کو ملے گا۔ اس کے علاوہ حضرت مولانا عبد الحق قدس سرہ کے خطوط بھی اس میں شامل ہیں، جو حضرت نے اپنے بیٹے حضرت مولانا سمیع الحق مدظلہ کی تربیت کی خاطر انہیں لکھے ہیں۔ یہ کتاب بیک وقت کئی خوبیوں کا مرقع ہے۔اللہ تعالیٰ القاسم اکیڈمی کے احباب کو جزائے خیر عطا فرمائیں، جنہوں نے یہ نادر علمی خزانہ محفوظ اور مرتب کرکے قارئین تک پہنچایاہے۔
مبادیٴ التجوید
جناب مولانا قاری زبیر احمد چترالی، صفحات: ۳۲، قیمت: درج نہیں، ملنے کا پتہ: ادارة الانور دکان نمبر ۲، انور مینشن بنوری ٹاؤن کراچی فون: ۰۳۳۳۲۳۴۹۶۵۶
یہ رسالہ جناب مولانا قاری زبیر احمد چترالی سلمہ ربہ استاذ جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کا مرتب کردہ ہے، حضرت قاری صاحب نے اس رسالہ میں مسائل تجوید کو آسان اور سلیس انداز میں ذکر کیا ہے، تاکہ طالب علم کے ذہن میں علم تجوید کے متعلق ایک مختصر سا خاکہ بیٹھ جائے اور علم قرأت کے مسائل واحکام سے اسے مناسبت پیدا ہوجائے ۔یہ رسالہ ابتدائی درجات کے طلبہ کے لئے بے حد مفید ہے۔
مکاتیب شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان پلندی
شیخ التفسیر مولانا محمد اسحاق خان مدنی مدظلہ، صفحات: ۲۵۶، قیمت: درج نہیں، ناشر: القاسم اکیڈمی، جامعہ ابوہریرہ برانچ پوسٹ آفس، خالق آباد، نوشہرہ۔
حضرت مولانا محمد یوسف خان پلندی کی ذات بابرکات جامع کمالات شخصیت تھا، آپ نے زندگی بھر دین متین کی علمی وعملی جد وجہد میں گزاری دی، خطہ کشمیر میں دین کی جو بہاریں نظر آتی ہیں، مولانا موصوف کی محنت، جد وجہد اور کوشش کا کثیر حصہ اس میں شامل ہے۔
زیر تبصرہ کتاب میں حضرت مولانا رحمہ اللہ کے ان مکاتیب کو جمع کیا گیا ہے جو آپ نے حضرت مولانا محمد اسحاق خان مدنی مدظلہ کو تحریر فرمائے ہیں جس میں بہت سے علمی، تحقیقی، ادبی، تاریخی، تربیتی اور روحانی نکات موجود ہیں۔ کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
امیر عبد القادر الجزائری
جان ڈبلیو کائزر، لفظ: مولانا زاہد الراشری صاحب، صفحات:۴۵۶، قیمت: مع ڈا ک خرچ:۲۷۵ روپے، ملنے کا پتہ: مکتبہ امام اما اہل سنت، جامع مسجد شیرانوالہ باغ، گوجرانوالہ فون:۴۴۵۸۲۵۶-۰۳۳۴
یہ کتاب الجزائر کے عظیم مجاہد آزادی کی دستان حیات پر مشتمل ہے جو سترہ سال تک (۱۸۳۲ء ۱۸۴۸ء) الجزائر پر فرانس کے قبضے کی راہ میں سد سکندری بنارہا۔ جس نے فرانسیسی فوج کے وحشیانہ مظالم کے جواب میں دشمن کے جنگی قیدیوں کے ساتھ احسان کا برتاؤ کرکے اسلام کی اعلیٰ اخلاقی تعلیمات کا ایک نمونہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ اس کے علاوہ اور بہت کچھ اس میں تاریخی یادیں محفوظ شائقین تاریخ کے لئے یہ کتاب دلچسپ مواد فراہم کرتی ہے۔
قرآن وسنت اور اہل بیت کرام کی نورانی تعلیمات
علامہ مہر محمد میانوالوی مدظلہ، صفحات:۲۰۸، قیمت: ۲۰۰ روپے، ناشر: مکتبہ اسلامیہ، بن حافظ جی، ضلع میانوالی، ملنے کا پتہ: کتب خانہ رشیدیہ، راجہ بازار، راولپنڈی۔
کتاب کے ٹائیٹل پرزیر تبصرہ کتاب کا تعارف ان الفاظ میں کرایا گیا ہے:
”جس میں توحید، رسالت، قیامت،کلمہ، نماز، زکوٰة، روزہ، حج، جہاد، اچھے کاموں کا حکم اور گناہوں سے روکنا، مسلمانوں سے محبت، کافروں سے بیزاری اور اسلامی حدود اور سزاؤں کا متفقہ بیان ہے“۔
اس کتاب کے مطالعہ سے قاری انشاء اللہ بہت سے حقائق سے مستفید ہوگا۔
معراجِ صحابیت
مولانا مہر محمدمیانوالوی مدظلہ، صفحات: ۲۴۰، قیمت: ۲۱۰ روپے، ملنے کا پتہ: کتب خانہ رشیدیہ، راجہ بازار راولپنڈی۔
زیر تبصرہ کتاب ”معراج صحابیت“ رسالہ ”معیار صحابیت“ کا مدلل ومسکت جواب ہے جو حضرت مولانا مہر محمد مدظلہ کی تصنیف ہے، اللہ تعالیٰ نے حضرت مولانا موصوف کو احقاق حق اور ابطال باطل کا خوب ذوق عطا فرمایا ہے۔
اس رسالہ میں بھی مولانا نے صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے فضائل ومناقب کو قرآن کریم کی آیات، حضور اکرم اکی احادیث، صحابہٴ کرام کے آثار اور جمہور اہل علم کی تصریحات سے ثابت کیا ہے، اور صحابہٴ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے گستاخوں کا انجام بھی ذکر کیا ہے۔
معالم التجوید
قاری عبد الرؤف مدنی، صفحات: ۹۴، قیمت: درج نہیں، ناشر: مدرسہ ودودیہ، ڈھکی نعلبندی، قصہ خوانی پشاور، پاکستان۔
حضرت قاری صاحب نے اس کتاب کو سولہ دروس پر تقسیم کیا ہے، اور کئی جگہ سوال وجواب کی صورت میں اہم مضامین کو دہرایا گیا ہے، تاکہ مبتدی طلبہ آسانی سے ان قواعد کو خوب ذہن نشین کرسکیں۔ کتاب کا کاغذ اور طباعت بہت عمدہ ہے۔
مشتاقان علم قرأت وتجوید کے لئے یہ کتاب مایہ ناز علمی تحفہ ہے۔
تاریخ اسلام (تین حصے)
حافظ عبد الوحید الحنفی، صفحات: حصہ اول:۶۴، حصہ دوم:۳۲، حصہ سوم: ۹۶، قیمت: درج نہیں، شائع کردہ: کشمیر بک ڈبو، سبزی منڈی، تلہ گنگ روڈ چکوال۔
مؤلف نے تاریخ اسلام حصہ اول میں کتب تاریخ کی حقیقت کو اجاگر کیا ہے، دوسرے حصے میں دنیا میں اسلام کیسے پھیلا؟ اور پہلے پہلے اسلام لانے والے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا ذکر کیا ہے اور تیسرے حصے میں مہاجر وانصار صحابہ رضی اللہ عنہم کے نام نامی گرامی اور اولین ہجرت کرنے والے صحابہ کرام او ران کی مہمات وغزوات کو ذکر کیا ہے۔ تینوں حصے قابل قدر تاریخ اور اہم مضامین پر مشتمل ہیں۔
اشاعت ۲۰۱۱ ماہنامہ بینات , رمضان،شوال:۱۴۳۲ھ -ستمبر: ۲۰۱۱ء, جلد 74, شمارہ 
Flag Counter