Deobandi Books

کلیات رہبر

39 - 98
یاد رہے اے خواہشِ زمزم صلی اللہ علیہ و سلم
حسن تصور غم کا مداوا غیرت صد گل چہرۂ زیبا
قلب و جگر کے زخم کا مرہم صلی اللہ علیہ و سلم
لفظ حسیں آیا متواتر میری زباں پر تادم آخر
کم نشد الا شوق بیانم صلی اللہ علیہ و سلم
صورت جرس کے مثل عیاں تھا ہر موقع پر ورد زباں تھا
بزم طرب کیا محفل ماتم صلی اللہ علیہ و سلم
ذکر خدا کے ساتھ ہی رہبرؔ چلتے پھرتے دہرایا کر
ہر لمحہ ہر ساعت ہر دم صلی اللہ علیہ و سلم
 ٭ 
خواب کے بھی عالم بارہا پکارا ہے
ہجر میں پیمبر کے حال یہ ہمارا ہے
گھر جلادیے جائیں ہم مٹادیے جائیں
عشق میں پیمبر کے ہر ستم گوارا ہے
ظلمتوں میں الجھا تھا نظم و نسق عالم کا
گیسوئے حکومت کو آپ نے سنوارا ہے
خانۂ قلق زا میں غم نواز دنیا میں
آپ کا تصور ہی زیست کا سہارا ہے
رحمتوں کی بارش کا ہورہا ہے اندازہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 کلیات رہبر 2 1
3 پیش لفظ 6 1
4 انتساب 10 1
5 دعاء 11 1
6 نعتیں 12 1
9 غزلیں 41 1
10 متفرق نظمیں 79 1
11 میں کوئی شاعر نہیں 80 1
12 اردو زباں 81 1
13 رباعیات 89 1
14 قطعات 93 1
15 رہبرؔ صاحب کے اپنے پسندیدہ اشعار 98 1
Flag Counter