Deobandi Books

بوادر النوادر - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

106 - 756
وہ قضیہ منفصلہ حقیقیہ ہے یا مانعۃ الجمع یا مانعۃ الخلو ، اگر منفصلہ حقیقیہ ہے تو دوسرے قضیہ میں اگر مقدم اثبات کیا گھیا ہے تو نتیجہ تالی کی نفی ہے اور اگر تالی کا اثبات کیا گیا ہے تو نتیجہ مقدم کی نفی ہے اور اگر دوسرے قضیہ میں مقدم کی نفی کی گئی ہے تو نتیجہ تالی کا اچبات ہے اور اگر تالی کی نفی کی گئی ہے تو نتیجہ مقدم کا اثبات ہے یہ چار صورتیں ہوئیں۔ 
	پہلی صورت کی مثال عدد یا زوج ہے یا فرد لیکن یہ عدد زوج ہے نتیجہ یہ ہوگا کہ فرد نہیں (اس کا نام سلسلہ سابقہ سے مثال سوم رکھتا ہوں)۔ دوسری صورت کی مثال عدد زوج ہے یا فرد لیکن یہ عدد فرد ہے نتیجہ یہ ہوگا کہ زوج نہیں (اس کا نام مثال چہارم رکھتا ہوں) تیسریصورت کی مثال عدد زوج ہے یا فرد لیکن یہ عددزوج نہیں نتیجہ یہ ہوگا کہ فرد ہے (اسکا نام مثال پنجم رکھتا ہوں) چوتھی صورت کی مثال عدد زوج ہے یا فرد لیکن فرد نہیں نتیجہ یہ ہوگا کہ زوج ہوگا (اس کا نام مثال ششم رکھتا ہوں) یہ منفصلہ حقیقیہ کا بیان ہوگا اور اگر پہلا قضیہ مانعۃ الجمع ہے تو دوسرے قضیہ میں اگر مقدم کا اثبات ہے تو نتیجہ تالی کی نفی ہے اگر تالی کا اثبات ہے تو نتیجہ مقدم کی نفی ہے یہ دو صورتیں ہوں۔ پہلی صورت کی مثال شئے حجر ہے یا شجر لیکن یہ شے حجر ہے نتیجہ یہ ہوگا کہ شجر نہیں(اس کا نام مثال ہفتم رکھتاہوں۔ دوسری صورت کی مثال شئے یاحجر ہے یا شجر لیکن یہ شئے شجر ہے نتیجہ یہ ہوگا کہ حجر نہیں(اس کانام مثال ہشتم رکھتا ہوں) اور اس میں یہی دو صورتیں نتیجہ دیتی ہیں اور مقدم کی نفی نتیجہ نہیں دیتی کیونکہ حجر نہ ہونے سے شجر ہونا یا شجر نہ ہونا اور شجر نہ ہونے سے حجر ہونا یا نہ ہونا لازم نہیں۔
	 اور اگر پہلا قضیہ مانعۃ الخلو ہو تو اس کے نتائج بالکل مانعۃ الجمع کے عکس ہیں یعنی دوسرے قضیہ میں اگر مقدم کی نفی ہے تو نتیجہ تالی کا اثبات ہے اور اگر تالی کی نفی ہے تو نتیجہ مقدم کا اثبات یہ دوصورتیں ہیں پہلی صورتکی مثال شی یا لا حجر ہے یا لا شجر ہے لیکن یہ شئے لاحجر نہیں ہے نتیجہ یہ ہوگا کہ لا شجر ہے (اس کا نام مثال نہم رکھتا ہوں، دوسری صورت کی مثال شئے یا لا حجر ہے یا لا شجر لیکن یہ شئے لاشجر نہیں ہے نتیجہ یہ ہوگا کہ لاحجر ہے(اس کا نام مثال دہم رکھتا ہوں) اور اس میں مثل مانعۃ الجمع کے یہی دو صورتیں نتیجہ دیتی ہیں اور مقدم کا اثبات اور تالی کا اثبات نتیجہ نہیں دیتا کیونکہ لا حجر ہونے سے لا شجر ہونا یا نہ ہونا یا لاشجر ہونے سے لاحجر کا ہونا یا نہ ہونا لازم نہیںیہ سب منفصلہ کا بیان ہوا اور یہ سب دسوں مثالیں قیاس استثنائی کی ہوئیں ان میں سے اول کی دو مثالوں میں تو نتیجہ یا نقیضِ نتیجہ کا قیاس میں مذکور ہونا پہلے بیان ہو چکا تھا اب اَخیر کی آٹھ مثالوں کو بھی دیکھلو کہ ان میں بھی یہی بات چنانچہ مثال سوم وچہارم وہفتم وہشتم میں نقیض نتیجہ قیاس میں مذکورہے ومثال پنجم وششم ونہم ودہم میں نتیجہ مذکور ہے۔ ایک ایک کو ملا کر دیکھ لو۔ 
ھھنا قد استراح القلم 

وثم ما کان المقصود من الرقم
وصلی اللّٰہ تعالیٰ علی سید العالم الرسول الاکرم 

ابد الآباد دھر الداھرین فقط
Flag Counter