Deobandi Books

ماہنامہ الفاروق کراچی جمادی اوَل 1430

ہ رسالہ

7 - 17
***
مسلم دنیا ۔۔ حالات وواقعات
سوات ویڈیو کی حقیقت
صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر دکھائی جانے والی ویڈیو ،جس میں ایک لڑکی کو کوڑے مارے جارہے ہیں ،نہ صرف یہ کہ وہ جعلی ہے، بلکہ اس کا سوات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
صوبہ سرحد میں مالاکنڈ کے کمشنر سید محمد جاوید نے کہا ہے کہ ” وہ الله کی قسم کھا کر کہہ سکتے ہیں مذکورہ ویڈیو کلپس قطعی طور پر جعلی ہیں، ان کا سوات سے کوئی تعلق نہیں۔“
سوات کے مکینوں کا بھی کہنا ہے کہ سوات میں اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔
بلوچستان میں بلوچ رہ نماؤں کا قتل
صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں پیدارک کے مقام پر3 بلوچ رہ نماؤں کو قتل کر دیا گیا۔
سنگین قتل کی واردات کے نتیجے میں صوبے بھر میں ہنگامے برپا ہو گئے، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں 3 روزہ ہڑتال کی گئی۔ متعدد گاڑیاں او راملاک بھی نذر آتش کر دی گئیں۔
لاہور پولیس سربراہ کا انکشاف
سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور نے گجر سنگھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس حقیقت کا انکشاف کیا ہے کہ مناواں پولیس ٹریننگ سینٹر اور سری لنکن ٹیم پر حملے کی تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ اس دہشت گردی میں بھارتی ہاتھ ملوث ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں جھڑپیں
مقبوضہ کشمیر میں راجوری اور کلاکوٹ کے مقامات پر بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے مسلمان شہریوں کو نشانہ بناکر 3 مسلمانوں کو شہید کر دیا، مجاہدین نے اس کارروائی پر مزاحمت کرکے 7 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
جنوبی وزیرستان میں امریکی میزائل حملے
جنوبی وزیر ستان میں ”مکین“ کے مقام پر ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا، اس امریکی میزائل حملے میں تقریباً 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
جمردو کی مسجد میں امریکی میزائل حملہ
خیبر ایجنسی پشاور میں تحصیل جمرود میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد نمازی شہید اور 170 سے زائد شدید زخمی ہوگئے ”انّالله وانّا الیہ راجعون“ معتبر حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ امریکی میزائل حملہ ہے، جسے خود کش حملے کا نام دیا جارہا ہے۔
مہمند ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ
مہمند ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سے 265 افراد ہلاک ہو گئے، سید چینہ، کو ہی بانڈہ، چھیری اور ملاغنی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
کینیڈین وزیراعظم کا تبصرہ
مارچ2009ء میں افغانستان میں تازہ دم فوج بھیجنے والے امریکی اتحادی وپڑوسی ملک کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کا کہنا ہے ”میں نہیں سمجھتا کہ افغانستان میں اتحادی افواج انتہا پسندوں کو شکست دے کر مکمل طور پر فتح حاصل کر سکتی ہیں۔“
اس وقت افغانستان میں کینیڈا کے 2300 فوجی موجود ہیں، جنہیں2011ء کے آخر تک واپس بلانے کا پروگرام تیار کیا گیا ہے۔
شرعی نظام عدل کی منظوری
قومی اسمبلی نے مالاکنڈ ڈویژن میں اسلامی نظام عدل کے نفاذ کا بل منظور کر لیا ہے۔ صدر جناب آصف علی زرداری نے اس شرعی بل کے معاہدے پر دستخط ثبت کر دیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت علاقے میں ان شا ء الله امن وامان کی اطمینان بخش صورت حال وجود میں آئے گی۔
برطانیہ میں مسلمانوں کی خوش گوار حالت
برطانیہ میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً20 لاکھ سے تجاویز کر چکی ہے ،پاکستانی مسلمانوں کی تعداد تقریباً9 لاکھ ہے۔ برطانیہ میں مساجد کی محتاط تعداد2 ہزار سے زائد ہے۔ مسلمانوں نے متعدد گرجا گھروں کو خرید کر مسجدوں کی تعمیر کی ہے ۔ یہاں تبلیغی جماعت، جمعیت علمائے برطانیہ او رختم نبوت کانفرنس کے عنوانات سے دینی بیداری پیدا کرنے کا بھی نہایت عظیم الشان کام سرانجام دیا جارہا ہے ۔ برطانیہ میں ڈیوزبری کے مقام پر یورپ کا تبلیغی مرکز موجود ہے ۔ مختلف علاقوں میں سالانہ تبلیغی اجتماعات کا انعقاد بھی ہوتا ہے، جن میں شرکت کرنے والے مسلمانوں کی تعداد منتظمین کے تخمینے اور اندازے سے تجاوز کر جاتی ہے ۔نیز برمنگھم میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس اور ویک فیلڈ میں جمعیت علمائے برطانیہ کی سالانہ کانفرنس بھی بہت پروقار انداز میں منعقد کی جاتی ہے ۔ دینی مدارس کا بھی نہایت مضبوط نیٹ ورک یہاں قائم ہے، جن میں درس نظامی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعلیم بھی دی جاتی ہے، نیز برڈفورڈ کے ایک مدرسہٴ بنات میں 500 سے زیادہ رہائشی طالبات دورہٴ حدیث تک اور کالج کی تعلیم بھی انٹر کے مساوی حاصل کر رہی ہیں۔ ایسے ہی دینی مدارس کے ہزاروں طلبا دورہٴ حدیث سے فراغت کے بعد یونی ورسٹیوں سے ڈگریاں لے کر مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
برطانیہ میں ایک نہایت خوش گوار پہلو یہ بھی ہے کہ یہاں مسجد ایک ایسا مرکز ہے جس میں مسلمانوں کی تمام ضروریات کا اہتمام مساجد کمیٹیوں کے تعاون سے ہو رہا ہے۔
امریکا کے داخلی بحران
معروف امریکی سیاسی ماہر”زبگنیوف بریژنسکی“ ،جس نے سوویت یونین کے سقوط کی پیش گوئی کی تھی، اب مستقبل قریب میں سقوط امریکا کی بھی پیشن گوئی کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس وقت امریکا انہیں مسائل کا شکار ہے جس سے کبھی سوویت یونین متاثر تھا اور جلد ہی امریکا چھ حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔
سابق روسی محکمہٴ خفیہ کے جی بی کے ایک ایجنٹ او رروسی وزارت خارجہ کے مستقبل کے سفارت کاروں کے لیے تربیتی انسٹی ٹیوٹ کے موجودہ ڈین ایگورپینارین نے پیشن گوئی کی ہے کہ جون یاجولائی2010ء تک امریکا چھ الگ الگ ممالک میں تقسیم ہو سکتا ہے۔
امریکی حکومت پر قومی قرضوں کے بوجھ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس پر خدمات کی مد میں 30 کھرب ڈالر کا خرچہ، جب کہ ملکی سرمایہ کاروں کا 60 کھرب کا قرضہ لدا ہوا ہے ۔ ہر امریکی کو اپنی آمدنی کا 47 فی صد حکومت کو بطور محصولات اور 81 فی صد سے زائد اپنے کریڈٹ کارڈ وغیرہ پر قرضوں کی واپسی کے طور پر ادا کرنا ہے۔
ملازمتوں میں روز افزوں کمی اور گھٹتی ہوئی آمدنی کے باعث صارفین کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے او رکمپنیاں اپنی افرادی قوت کم کرنے پر مجبور ہیں ، نیشنل سیمی کنڈکٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے 1725 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردے گی۔
امریکا میں اخلاقی جرائم یورپ کے مقابلے میں 17 گنا زیادہ ہیں، یہاں ہر ہفتے500 قتل،2 ہزار سے زائد جنسی زیادتیاں اور 1300 سے زائد ڈکیتیوں کی واردات معمول ہیں، خواتین کی ایک امریکی تنظیم کے مطابق امریکا میں 70 فی صد امریکی لڑکیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے،8 سالہ اور 10 سالہ اسکول کے نو عمر طلبہ بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔
مولانا سید امیر حسین گیلانی کی رحلت
فاضل دارالعلوم دیوبند وجمعیت علمائے اسلام کے رہ نما مولانا سید امیر حسین گیلانی لاہور میں رحلت فرما گئے۔ انا لله وانا الیہ راجعون․
الله تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں آمین ثم آمین۔
مولانا اسید الله صاحب کی رحلت
دارالعلوم اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث مولانا مغفور الله مدظلہ العالی کے بھائی استاذ حدیث مولانا اسید الله صاحب کو ہاٹ میں رحلت فرماگئے۔
انا لله وانا الیہ راجعون، الله تعالیٰ مولانا کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائیں۔ آمین ثم آمین

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 آج بھی دین پر عمل ممکن ہے 1 1
3 جب الله کسی بستی کو ہلاک کرنا چاہیں 2 1
4 ایمان کی تجدید، دعوت الی الله کے ذریعی ( آخری قسط) 3 1
5 دعوتِ اصلاح مولانا محمد منظور نعمانی  4 1
6 کیا فرماتے ہیں علمائے دین 5 1
7 یہودی ذہنیت اور ہماری سرد مہری عبدالله خالد قاسمی 6 1
8 مسلم دنیا ۔۔ حالات وواقعات 7 1
9 مسلمانان عالم ۔۔داخلی مسائل ومشکلات مولانا حبیب الرحمن اعظمی 8 1
10 مسلمان اور عصر حاضر۔۔ عمل کی ضرورت مولانا محمد عارف سنبھلی 9 1
11 اخبار جامعہ 10 1
12 مبصر کے قلم سے 11 1
13 نکا ح نعمت ،طلاق ضرورت مفتی محمد جعفر ملی رحمانی 12 1
14 مسلمانوں اور غیر مسلموں کی ترقی کے اسباب الگ ہیں مولانا محمد حذیفہ وستانوی 13 1
15 حدیث اور تاریخ کا فر ق مولوی عمر فاروق راجن پوری 14 1
16 تصوف کیا ہے؟مولانا ذوالفقار احمد نقشبندی 15 1
19 عربی قواعد افادیت وخاصیت محترم خلیل الرحمن 16 1
20 مغرب کا بین الاقوامی قانون علمی وتاریخی جائزہ مولانا محمد عیسی منصوری 17 1
Flag Counter