Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہوراپریل 2002

اكستان

24 - 67
سوال؟البتہ جس مقام میں رہتی ہے اس کا نام برزخ ہے برزخ کے ددطبقے ہیںایک کا نام علیین ہے او ر دوسرے کانام سجّین ہے ، سجّین میں کافر کی روح رہتی ہے سجّین کا تعلق جہنم سے ہوتا ہے اس لیے جہنم کے اثرات اس میںآتے ہیںجس سے  رُوحوں کو طرح طرح کے رنج وغم و مصیبت و تکلیف ہوتی ہے اور اس کا اثر جسم مادی کو بھی جواب نمبر١  میں لکھے طریقہ پرہوتا ہے اور کبھی براہ راست جسم پر عتاب ہوتاہے اور اس کا اثر روحوں کو پہنچتا ہے،جس سے وہ بھی معذب ہوتی ہیں ، سجّین بمنزلۂ حوالات کے ہے اس سے ان روحوں کو نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی اگر ہوتی بھی ہے تو حوالاتی قیدی کی طرح ہوتی ہے ۔اور علیین میں مومنین کی روحیں رہتی ہیں ، علیین کا تعلق جنت سے ہوتا ہے اس لیے جنت اور نعمائے جنت کے اثرات ان روحوںمیں آتے ہیں ۔اور اس سے ان روحوں کو طرح طرح کی راحت و آسائش میسر ہوتی ہے اور اس سے ان کوطرح طرح کی خوشی حا صل ہوتی ہے اور اس کا اثر ان کے جسم مادی تک حسب جواب نمبر ١  پہنچتا ہے ،اور کبھی براہ راست جسم مادی کو راحت و نعمت ملتی ہے جس سے جسم خوش و فرحاں ہوتا ہے اور اس کا اثر ان کی روحوں تک پہنچتا ہے ، اور وہ بھی خوش و فرحاں ہوتی ہیں۔اور علیین ان کے لیے باغ جنت کا نمونہ ہوتا ہے اور وہ روحیں حسبِ اجازت ِخداوندی گھومتی پھرتی بھی ہیں ، مگر مجردات کے قبیل سے ہونے کی وجہ سے ہم کو ان مادی آنکھوںسے نظر نہیں آتیں ۔ کبھی کبھی بحکم خدا وندی محسوس ومبصر بھی ہوجاتی ہیں۔جس طرح شیاطین و جنات و ملائکہ قبیل مجردات سے ہونے کے باعث قریب رہ کر بھی ان مادی آنکھوں سے نظر نہیں آتے مگر کبھی کبھی بحکم خداوندی محسوس ومبصر بھی ہو جاتے ہیںاسی طرح ان روحوں کا بھی حال ہوتا ہے۔ان باتوں کے ثبوت میں بکثرت احادیث و روایات و آثار موجود ہیں اور کبھی واقعات بھی حسبِ حکمت خدا وندی اس پر شاہد بن جاتے ہیں۔ان روحوں کے قوائے ا دراکیہ و عملیہ دونوں قفس عنصری چھوڑنے کے بعد بہت مضبوط اور تیز ہوجاتے ہیں۔بیضا وی شریف میں تبقی دراکة کے لفظ سے تعبیر کیا ہے ا ی تبقی دراکة باذنہ وحسب حکمتہ تعالی لا مطلقًا ۔ ولا اصالة ۔
	جنات وغیرہ کی طرح آن واحدمیں دورسے دور پہنچ جاتی ہیں اور حسبِ حکمت خداوندی اور باذنِ خداوندی اپنے اولیا ء واحباب کی معاونت اور ان کے اعدا ٔ و دشمنوںسے مدافعت وغیرہ بھی کرسکتی ہیں اور آپس میں ملاقات وبات چیت بھی کر سکتی ہیں چنانچہ صحیح احادیث میں ہے کہ جب مومن کی روح مرنے کے بعد علیین میں پہنچتی ہے تو وہاںکی روحیں ملاقات کرتی ہیں۔حالات بھی پوچھتی ہیں ا پنے خاندان اور کُنبہ والوںکو بھی پوچھتی ہیں جب یہ روح کہتی ہے کہ وہ تو ہم سے پہلے آچکا ہے ، کیا یہاں نہیں پہنچا تو وہاں کی روحیں کہتی ہیں کی پھر وہ سجّین میں گیا اور پھر اس سے نفرت کرنے لگتی ہیں۔
	اسی طرح بعض احادیث میں ہے کہ شہدا ء کی روحیں سبز چڑیوںکے قالب میں اُڑ کر عرش کے نیچے عرش کے قریب تک پہنچ جاتی ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
95 اس شمارے میں 3 1
96 حرف آغاز 5 1
97 درس حدیث 7 1
98 حضرات حسنین رضی اللہ عنہما سے محبت 7 97
99 قتل کا منصوبہ 8 97
100 مصری کی گورنری اور حضرت عمرو بن العاص 8 97
101 فجر کی نماز کا رمضان وغیر رمضان میں فرق 9 97
102 زہریلی تلوار 9 97
103 طریقہ ورادات 10 97
104 حضرت عبد اللہ بن عمر کی کی وفات 10 97
105 دارالخلافہ کوفہ اور اس کی حکمت 10 97
106 دینی مدارس کے بارے میں حکومتی اعلانات واقدامات اور وفاق 11 1
107 ارباب وفاق کی مساعی اور فرض شناسی 11 106
108 مشترکہ مقاصدکے لیے مشترکہ جدوجہد 12 106
109 حکمت وتدبر اور استقامت 12 106
110 یہ قلعے ان شا ء اللہ باقی رہیں گے 13 106
111 فرقہ وارانہ دہشت گردی اور مدارس 14 106
112 حکومتی موقف 14 106
113 وفاق کی جانب سے اظہار حقیقت 14 106
114 رجسٹریشن 15 106
115 نئی مساجد ومدارس کے لیے این او سی کی پابندی 16 106
116 مدارس کے نصاب تعلیم میں عصری مضامین کا اضافہ 17 106
117 غیر ملکی طلبہ کے داخلہ کا مسئلہ 18 106
118 دینی مدارس آرڈیننس 19 106
119 مختلف حکومتی اداروں کی طرف سے مدارس کو موصول ہونے والے فارم 19 106
120 مدارس اور علماء کرام کے خلاف حالیہ حکومتی اقدامات 20 106
121 الاستفتاء 22 1
122 فہم حدیث 30 1
123 اللہ تعالی کا اپنے بندوں کے ساتھ تعلق 30 122
124 اللہ تعالی بندوں پر ظلم نہیں کرتے 30 122
125 اللہ تعالی کی بندوں پر رحمت 30 122
126 اللہ تعالی کا اپنے نیک بندوں کے ساتھ معاملہ 31 122
127 عورت کل اور آج 34 1
128 ربا کی حرمت قرآن وسنت کی روشنی میں 35 1
129 ربا کے لغوی اور اصطلاحی معنی 35 128
130 حدیث عبادة بن صامت رضی اللہ عنہ 36 128
131 اشاء ستہ کے تبادلہ کی جائز صورتیں اور شرائط 36 128
132 اس حدیث کے بارے میں ائمہ اربعہ کے مسالک اور ان نقطہ نظر 37 128
133 مسلک امام ابو حنیفہ 37 128
134 مسلک امام مالک 37 128
135 مسلک امام شافعی 37 128
136 مسلک امام احمد بن حنبل 37 128
137 سودخور کو اللہ تعالی اور اس کے رسول کی طرف سے براہ راست اعلان جنگ کی دعوت 39 128
138 دینی مسائل پانی کا بیان 42 1
139 پانی کی دو قسمیں ہیں 42 138
140 مطلق پانی 42 138
141 طاہر مطہر غیر مکروہ 42 138
142 طاہر مطہر مکروہ 42 138
143 طاہر غیر مطہر 43 138
144 مشکوک 43 138
145 نجس 43 138
146 طاہر مطہر غیر مکروہ 43 138
147 جاری پانی 43 138
148 ٹھہرا ہوا پانی 44 138
149 .قلیل پانی کے مسائل 44 138
150 .کثیر پانی کے مسائل 45 138
151 کنویں کا پانی 45 138
152 طاہر مطہر مکروہ پأنی 48 138
153 طاہر غیر مطہر پانی 48 138
154 پانی کے مستعمل ہونے سبب 48 138
155 پانی مستعمل کب بنتا ہے 48 138
156 مستعمل پانی کی صفت 48 138
157 عالمی خبریں 51 1
158 مستعمل پانی کا حکم 50 138
159 مشکوک پانی 50 138
160 نصابی کتب سے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام غائب 49 157
161 مدارس کے فضلاء یا روشن خیال گریجویٹ 51 157
162 بندر بانٹ 52 157
163 یورپی منڈی کو آزاد بننے کے لیے اقدامات کی منظوری 53 157
164 بارسلونا میں تین لاکھ افراد کا عالمگیریت کے خلاف مظاہر 53 157
165 آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا 53 157
166 افغانستان میں امریکی فرجیوں نے ہیروئن چرس پینا شروع کردی 53 157
167 امریکیوں یہ کیا ہوگیا کیا یہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے 54 157
168 11ستمبر کے بعد پچیس ہزار سے زائد امریکیوں نے اسلام قبول کیا 54 157
169 جب اپنے ایسے ہوتو پرائیوں سے کیا گلہ 54 157
170 امریکہ نے جمایت کے لیے 35 افغان کمانڈروں کو 70 لاکھ ڈالر اور فون دیے 54 157
171 الحمد للہ ۔گردیز میں ایک سوامریکی فوجی ہلاک 54 157
172 وفیات 55 1
173 ہنٹر رپورٹ 58 1
Flag Counter