Deobandi Books

جانے والوں کی یاد آتی ہے ۔ حضرت امیر شریعت حکیم الملت کی یاد میں

حمد نور

2 - 5
مادر علمی میں میرا تقرر
	 حضرت کو اللہ تبارک و تعالی نے وہبی طور پر حسن انتظام کا ممتاز منفرد ملکہ و دیعت فرمایا تھا ،کام کی لیاقت کا اندازہ حضرت قبلہ بہت جلد لگا لیتے تھے حضرت  رحمہ اللہ کو اس بات کا مکمل یقین تھا کو عالم ہونے کے حیثیت سے بندہ دنیا کا ہر کام کر سکتا ہے۔حضرت عام طور پرفرمایا کرتے تھے کہ دار العلوم دیوبند میں کسی زمانہ میں ہر شعبہ میں عالم دین اور خدا ترس افراد ہی خدمات انجام دیتے ہیں ۔یہاں تک کہ صفائی کی خدمت انجام دینے والے افراد بھی دینی علوم سے بہرہ ور ہواکرتے تھے۔بندہ کوئی ڈگری (کامرس یا حساب کی)نہیں رکھا ہے لیکن ا س کے باوجود حضرت نے والد صاحب کے انتقال کے بعد تقرر منشی کی حیثیت سے دارالعلوم میں فرمایا یہ حضرت کی محض ذرہ نوازی ہمت افزائی اور احسان تھا۔
	ابتدائی مرحلہ
	میرے لئے تقرر کے بعد ابتدائی مرحلہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اس لئے کہ حضرت نے نہ صرف یہ کہ کام کی نوعیت کو سمجھایا بلکہ عملی طور پر ہر کام کی خصوصی نگرانی فرمایا کرتے تھے اور کام کے معیار کو بلند کی ہمیشہ تاکید فرماتے تھے یہاں تک کہ رسید میں نام لکھنے کا سلیقہ اور حساب لکھنے کا طریقہ بھی حضرت نے سکھایا۔
	احتیا طی تدابیر 
	حضرت حساب کے معاملے میں حد درجہ احتیاط فرماتے تھے رسید وغیرہ میں اگر غلطی سے کچھ لکھ کر کاٹ دیا ہو تو سخت تنبیہ فرماتے اور یوں گویا ہوتے ــ’مار کاٹ ہرگز نہیں ہونا عزیزم‘
 	ایک مرتبہ فرمانے لگے کہ میں یہ نہیں کہتا کہ آپ نے عمداََ یہ کیا ہے لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ آپ نے لکھتے وقت غلطی نہ کرنے کا عزم نہیں کیا پھر حضرت تھانوی ؒ کا واقعہ آپ نے سنایا کہ خادم کو حضرت نے ایک مرتبہ خوب ڈانٹا کسی نے کہا کہ حضرت غلطی تو چھوٹی ہے لیکن اتنی دانٹ ۔۔۔۔حضرت تھانوی ؒ نے جواب دیا کہ میں نے اس لئے نہیں ڈانٹا کہ انہوں نے غلطی کی بلکہ اس لئے ڈانٹا کہ انہوں نے غلطی نہ کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔۔۔واقعی حضرت اس دور کے تھانوی تھے حضرت کے نام کا اثر حضرت امیر شریعت پر مکمل ہو چکا تھا۔
	ایک مقولہ 
	آپ حساب کتاب کا ایک زریں اصول موقع بہ موقع مجھے یاد دلاتے اور فرماتے کہ ’’لکھ دے،لے لکھ‘‘یعنی اگر کسی کو خرچ دینا ہوتو دینے سے پہلے لکھ لیا کرو تاکہ یاد رہے ،اور کچھ رقم لینی ہوتو لکھنے سے پہلے رقم لے لیا کرو تاکہ غلطی نہ ہوجائے یعنی ایسا نہ ہو کہ ہم نے لکھ تو لیا مگر رقم لی نہیں، اور پھر بعد میں رقم کچھ کم یا زیادہ موصو ل ہوئی تو اب کاٹ کوٹ کرنی 

Flag Counter