Deobandi Books

پاکستان ۔ دینی مدارس

ن مضامی

38 - 38
جامعہ فتحیہ لاہور میں ’’احکام القرآن اور عصرِ حاضر‘‘ کا پروگرام
سالِ رواں کے دوران مجھے جامعہ فتحیہ اچھرہ لاہور میں ’’احکام القرآن اور عصرِ حاضر‘‘ کے موضوع پر مسلسل محاضرات کا موقع ملا۔ دو دو ہفتے کے وقفہ سے چودہ محاضرات ہوئے اور ’’خاندانی نظام کے احکام و مسائل‘‘ زیادہ تر زیر بحث رہے۔ اچھرہ لاہور کے ذیلدار روڈ پر واقع جامعہ فتحیہ لاہور کے قدیم ترین دینی مدارس میں سے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 1857ء کے ہنگاموں کے بعد جب دارالعلوم دیوبند اور دیگر دینی مدارس کے قیام کا سلسلہ شروع ہوا تو لاہور میں سب سے پہلے نیلا گنبد میں رحیم بخش مرحوم نامی تاجر کی مساعی سے ’’مدرسہ رحیمیہ‘‘ قائم ہوا تھا اور پھرا نجمن حنفیہ اور انجمن حمایت اسلام کے تحت مختلف مدارس کا آغاز ہوا۔ اسی دوران اچھرہ میں وہاں کے ایک مخیر بزرگ میاں امام الدینؒ (وفات 1906ء) نے اپنے لائق فرزند حافظ فتح محمدؒ کے لیے 1875ء میں ’’مدرسہ فتحیہ‘‘ قائم کیا۔ اس خاندان کا روحانی تعلق قصور کے معروف نقشبندی بزرگ حضرت شاہ عبد الرسول قصوریؒ اور حضرت سائیں توکل شاہ انبالویؒ کے خلیفہ مجاز حضرت خواجہ محبوب عالم توکلیؒ سے تھا اور دونوں خانقاہوں کے بزرگوں کی خصوصی توجہات اس خاندان کو حاصل رہی ہیں۔ حافظ فتح محمدؒ کے دور میں فتنۂ انکار حدیث نے سر اٹھایا تو انہوں نے اس کا تعاقب کیا اور اپنے چچا محترم میاں فضل الدین مرحوم کی فرمائش پر (۱) رد چکڑالوی اور (۲) صلاۃ القرآن کے نام سے دو رسالے تصنیف کیے۔ یہ مدرسہ تب سے مسلسل تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور اب ’’جامعہ فتحیہ‘‘ کے عنوان سے نشاۃ ثانیہ کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔
فتنۂ انکار حدیث کے تعاقب کے ساتھ ساتھ تحفظ ختم نبوت کے محاذ پر بھی اس مدرسہ اور خاندان کی خدمات نمایاں ہیں۔ قادیان میں مجلس احرار اسلام کے شعبہ تبلیغ نے اپنا مرکز قائم کیا تو وہاں کے پہلے مبلغ مولانا عنایت اللہ چشتیؒ تھے جنہوں نے قادیان میں ڈیرہ لگایا بلکہ ڈیرہ جمایا اور تحفظ ختم نبوت کا مستقل مورچہ قائم کر دیا۔ یہ بزرگ جامعہ فتحیہ کے فاضل تھے اور جامعہ کی دورہ حدیث کی پہلی کلاس (1930ء) کے شرکاء میں سے تھے۔ قادیان میں جب ختم نبوت کے مرکز کے قیام کے لیے زمین خریدی گئی تو جگہ خریدنے کے لیے وہاں جانے والوں میں جامعہ فتحیہ کے اس وقت کے مہتمم اول میاں قمر دینؒ، میاں محمد اسلم جانؒ، اور سید امیر علی گیلانیؒ شامل تھے اور اس مرکز کے قیام میں ان بزرگوں کا حصہ ہے۔
جامعہ فتحیہ میں برصغیر متحدہ ہندوستان کے علاوہ افغانستان، ایران اور برما وغیرہ کے طلبہ بھی تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں اور ایک موقع پر مدرسہ کے سالانہ امتحان کے لیے دارالعلوم دیوبند کے شیخ الادب حضرت مولانا اعزاز علیؒ تشریف لائے تھے جبکہ حضرت مولانا غلام محمد گھوٹویؒ بھی امتحان کے لیے اس مدرسہ میں تشریف لا چکے ہیں۔ اس قدیمی مدرسہ کو حضرت علامہ شمس الحق افغانیؒ، حضرت مولانا محمد چراغؒ، حضرت مولانا مہر محمدؒ اور علامہ غلام حیدرؒ المعروف سراجی بابا کی توجہات حاصل رہی ہیں اور یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والوں میں حضرت علامہ محمد شریف کشمیریؒ اور حضرت مولانا عطاء محمد بندیالویؒ کا بھی ذکر کیا جاتا ہے۔
اس وقت جامعہ فتحیہ کے مہتمم حافظ میاں محمد نعمان اور ناظم اعلیٰ ان کے بھائی میاں محمد عفان ہیں جن کا تعلق حضرت حافظ فتح محمدؒ کے خاندان سے ہے۔ میاں محمد نعمان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ راہنماؤں میں سے ہیں اور پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ دینی فکر و دانش سے بہرہ ور ہیں اور مطالعہ و تحقیق کا سنجیدہ ذوق رکھتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل لاہور کی ایک مجلس میں ان سے ملاقات ہوئی تو ان کا فکری او رمطالعاتی ذوق دیکھ کر فطری سا انس محسوس ہوا۔ اس لیے جب انہوں نے جامعہ فتحیہ میں وقتاً فوقتاً حاضری کے لیے کہا تو مصروفیات کے باوجود انکار نہ کر سکا۔ چنانچہ سال رواں میں مذکورہ بالا محاضرات کی ترتیب بن گئی جن کو منظم کرنے اور مسلسل جاری رکھنے میں ان کے رفقاء میاں محمد عفان، میاں محمد اویس، مولانا عبد اللہ مدنی اور مولانا پروفیسر حافظ سعید احمد نے اہم کردار ادا کیا اور خود میاں محمد نعمان بھی ان میں مسلسل شریک ہوتے رہے۔
جامعہ فتحیہ میں قیام پاکستان سے قبل دورہ حدیث ہوتا تھا مگر پھر یہ تعطل کا شکار ہوگیا۔ اب اگلے سال سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا پروگرام بن گیا ہے جبکہ اس وقت وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب و نظام کے تحت درس نظامی کے تمام درجات کی تعلیم جاری ہے اور حفظ قرآن کریم کے ساتھ انگلش میڈم سکول کا نظم بھی چل رہا ہے۔ دورۂ حدیث کے لیے مجھ سے کہا گیا ہے کہ میں اس کے کچھ بڑے اسباق اپنے ذمہ لوں مگر میرے لیے یہ ممکن نہیں ہے اس لیے کہ جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ میں اس سلسلہ میں جو ذمہ داری میرے بزرگوں نے مجھ پر ڈال رکھی ہے اس میں کمی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ تاہم میں نے جامعہ فتحیہ کے احباب سے اگلے تعلیمی سال کے لیے یہ وعدہ کر لیا ہے کہ ہفتہ میں ایک بار ہر اتوار کو ظہر تا مغرب وہاں حاضری ہوگی اور اتنے وقت میں جو خدمت بھی سرانجام دے سکا اس کی پوری کوشش کروں گا۔ اس کے لیے جامعہ کے اساتذہ کے مشورہ سے طے پایا ہے کہ ’’احکام القرآن اور عصر حاضر‘‘ کے عنوان پر محاضرات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دورۂ حدیث کے شرکاء کے لیے بخاری شریف کی کتاب الفتن اور کتاب الاحکام کی تدریس کی کوئی صورت ہو جائے گی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔
جامعہ فتحیہ کے ناظم تعلیمات مولانا محمد عبد اللہ مدنی نے محاضرات کی ریکارڈنگ پورے اہتمام کے ساتھ کی ہے، اس سلسلہ میں ان سے فون نمبر 03204421234 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
روزنامہ اسلام، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۵ مئی ۲۰۱۷ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دینی مدارس کو سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ 1 1
3 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ’’درس نظامی گروپ‘‘ 2 1
4 دینی مدارس اور جدید ذرائع ابلاغ کا استعمال 3 1
5 دینی نظامِ تعلیم ۔ اصلاحِ احوال کی ضرورت اور حکمتِ عملی 4 1
6 دینی مدارس کا نصاب تعلیم 5 1
7 دینی مدارس ۔ پس منظر اور موجودہ کردار 6 1
8 دینی مدارس کی ضرورت 6 7
9 دینی مدارس کا تعلیمی و انتظامی پس منظر 6 7
10 درس نظامی ۔ دینی مدارس کا تعلیمی نصاب 6 7
12 دینی مدارس کا قیام 6 7
13 دینی مدارس کا معاشرتی کردار 6 7
14 دینی مدارس پر چند نمایاں اعتراضات 6 7
15 دینی مدارس اور بنیاد پرستی 6 7
16 دینی مدارس اور جہادی تحریکات 6 7
17 دینی مدارس اور اجتماعی قومی دھارا 6 7
18 دینی مدارس اور آج کے سوالات 7 1
19 جنوبی ایشیا میں دینی مدارس کا آغاز اور کردار 8 1
20 فکری ومسلکی تربیت کے چند ضروری پہلو 9 1
21 دینی مدارس کے اساتذہ کیا سوچتے ہیں؟ 10 1
22 دینی مدارس میں تحقیق وتصنیف کی صورت حال 11 1
23 مثبت پہلو 11 22
24 منفی پہلو 11 22
25 اصلاح احوال کی تجاویز 11 22
26 دینی مدارس کی اسناد اور رجسٹریشن کا مسئلہ 12 1
27 آج کا ماحول اور دینی مدارس 13 1
28 دینی مدارس: علمی وفکری دائرے میں وسعت کی ضرورت 14 1
29 کیا دینی مدارس غیر ضروری ہیں؟ 15 1
30 دینی اور عصری علوم کی ضرورت 15 29
31 دینی اور عصری علوم کی حدود 15 29
32 دنیوی اور اخروی زندگیوں کا تناسب 15 29
33 دینی علوم کے اساتذہ و طلباء کی خدمت میں 15 29
34 اسلام کا تصور علم اور دینی مدارس کا کردار 16 1
35 دینی اداروں کی ضرورت 17 1
36 دنیا میں انسان کی پہچان 17 35
37 روح کی صحت 17 35
38 نشے کا سکون 17 35
39 نفسیاتی علاج 17 35
40 گھروں میں بے برکتی کاماحول 17 35
41 مسجدِ بیت اور گھر میں نماز کا ماحول 17 35
42 فقہاء کی باریک بینی 17 35
43 جادو یا اپنی بد عملی ؟ 17 35
44 ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ 17 35
45 مساجد ومدارس کے ملازمین کے معاشی مسائل 18 1
46 دینی مدارس کے نصاب ونظام میں اصلاح کی ضرورت 19 1
47 دینی مدارس کا نصاب ونظام ۔ والد محترمؒ اور عم مکرمؒ کے رجحانات 20 1
48 دینی مدارس کا کردار اور تحفظات 21 1
49 دینی مدارس کی سالانہ تعطیلات کی سرگرمیاں 22 1
50 دینی مدارس ایک بار پھر موضوع بحث 23 1
51 تبدیلی کا نعرہ اور دینی مدارس 24 1
52 نوجوان علماء کی مثبت سرگرمیاں 25 1
53 دینی مدارس کے متعلق پرویز رشید کے خیالات 26 1
54 بدمست ہاتھی اور چڑے کی پھررر 27 1
55 دینی مدارس اور عدالت عظمیٰ 28 1
56 فضلائے مدارس کے روزگار کا مسئلہ 29 1
57 مدارس میں نئے تعلیمی سال کا آغاز 30 1
58 خواتین کی دینی تعلیم 31 1
59 مدارس کے متعلق وزراء کے حوصلہ افزا تاثرات 32 1
60 دینی مدارس اور ہمارے معاشرے کی دینی ضروریات 33 1
61 دینی اداروں میں یوم آزادی کی تقریبات 34 1
62 دینی مدارس کے خلاف ایک نئے راؤنڈ کی تیاریاں 35 1
63 دینی مدارس کی مشکلات اور اساتذہ و طلبہ کا عزم 36 1
64 ناظم اعلیٰ وفاق المدارس پر عدمِ اعتماد کی مہم 37 1
65 جامعہ فتحیہ لاہور میں ’’احکام القرآن اور عصرِ حاضر‘‘ کا پروگرام 38 1
Flag Counter