Deobandi Books

افادات محمود - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

52 - 60
تصدیق آنکھوں سے اور کانوں سے محسوس ہونے لگی بحمداللہ اور کوئی اثر معلوم نہیں ہوتا۔
اہلِ علم و فہم کو معلوم ہے کہ جہلِ مرکب اور علم میں اور امانت و فتنہ میں باہم امتیاز کرنا دشوار ہے جو ہر ایک کا کام نہیں مگر حسبِ معروضاتِ سابقہ پیروانِ قرآن و حدیث اور متبعانِ احکامِ خدا اور رسول کو اس میں اس قدر سہولت ہے کہ کوئی دقت ہی نظر نہیں آتی۔ ہمارے اعمال کیسے ہی ۔ُبرے ہوں مگر قرآن و حدیث کے ہوتے ہم کو دوبارہ علم و امانت کسی مغلطہ میں مبتلا ہونے کی بحمداللہ کوئی وجہ نہیں۔
مثلاً ہم جب یہ دیکھیں گے کہ کوئی مدعیٔ عقل و علم قرآن و حدیث کا کسی امر میں دیدہ و دانستہ خلاف کر رہا ہے یا کوئی ناواقف اپنی خود رائی اور عقل کے زور سے احکامِ شرعیہ میں دخل دیتا ہے تو ارشادِ رسول ﷺ:
إِنَّ مِنَ الْعِلْمِ لَجَھْلًا۔
بعض علم تو سراسر جہل ہوتا ہے۔
اور اِتَّخَذَ النَّاسُ رُؤُسًا جُھَّالًا، فَسُئِلُوْا فَأَفْتَوْا بِغَیْرِ عِلْمٍ، فَضَلُّوْا وَأَضَلُّوْا۔
لوگ جاہلوں کو سردار بنالیں گے پھر اُن سے مسئلے پوچھے جاویں گے تو وہ بلا علم کے فتویٰ دے کر خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔
دیکھ کر ہم بلا توریہ اُس کو جاہل اور ضال و ُمضل سمجھنے اور کہنے پر مامور اور مستعد ہوں گے اور اس کے فتوے کو واجب الرد اعتقاد کریں گے۔
اور جب کوئی ہم کو قرآن و حدیث کے متعلق ایسے مضامین سمجھا جائے گا کہ نہ ہم نے کبھی سنے نہ ہمارے اکابر نے تو حسب ارشاد رسول کریم:
یَکُوْنُ فِيْ آخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالُوْنَ کَذَّابُوْن، یَا تُوْنَکُمْ مِنَ الْأَحَادِیْثِ بِمَا لَمْ تَسْمَعُوْا أَنْتُمْ وَلَا أَبَاؤُکُمْ فَإِیَّاکُمْ وَإِیَّاھُمْ، لَا یُضِلُّوْنَکُمْ وَلاَ یَفْتِنُوْنَکُمْ۔
آخر زمانہ میں بہت سے جھوٹے دجال نکلیں گے جو تم کو ایسی باتیں سنائیں گے کہ نہ تم نے کبھی سنی ہوں گی نہ تمہارے باپ دادا نے۔ ایسے لوگوں سے بچتے رہنا، کہیں تم کو گمراہ نہ کردیں اور فتنہ میں نہ مبتلا کردیں۔
ہم بے شک اُس کے اقوال سے اجتناب اور نفرت کریں گے اور اُس کو گمراہ کرنے والا اور فتنہ میں ڈالنے والا بالیقین خیال کریں گے۔ اور اُس کو صاحبِ علم وصاحبِ امانت تو وہی کہہ سکتا ہے جو خود پورا جاہل اور پورا مفتون ہو۔ 
اور اگر ہم کسی کرسی نشین کو دیکھیں کہ وہ اپنے عقلی خیالات سے ہم کو متابعتِ حدیث سے روکتا ہے اور احادیث کو غیر معتبر بتا کر ہم کو صرف کتاب اللہ کی متابعت کی رائے دیتا ہے تو حسب ارشاد مخبر صادق۔
أَلَا إِنِّيْ أُوْتِیْتُ الْقُرْآنَ وَمِثْلَہٗ مَعَہٗ أَلَا یُوْشِکُ رَجُلٌ شَعْبَانُ عَلٰی أَرِیْکَتِہ یَقُوْلُ: عَلَیْکُمْ بِھٰذَا الْقَرآنِ، فَمَا وَجَدْتُّمْ فِیْہِ مِنْ حَلَالٍ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 وحی اور اُس کی عظمت 2 1
3 لَا إِیْمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَۃَ لَہٗ 19 1
Flag Counter