Deobandi Books

افادات محمود - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

46 - 60
قائم رہ سکے۔
ان سب سے قوی اور سہل تر ذریعہ امانت کی درستی اور ترقی اور جانچ کے لیے اتباع و فہمِ علم وحی ہے۔
ان تائیدات کے بعد اب کسی دوسری تائید کی ضرورت محسوس نہ ہوتی تھی مگر مضمونِ امانت حسبِ بیانِ سابق چوںکہ امرِ طبعی ہے اور رغبت و نفرت کا اُس پر مدار ہے اور سب جانتے ہیں کہ بسا اوقات اُمورِ طبعیہ کے مقابلہ میں اور طبیعت کی رغبت، نفرت کے سامنے عقل و علم، انصاف و حیا، مروت و دیانت سب مغلوب ہوجاتے ہیں اور آدمی مرغوبِ طبعی کے پیچھے کبھی ایسا بے خود ہو کر دوڑتا ہے کہ عقل و علم کی آواز بھی اُس کے کان تلک نہیں پہنچتی اور دیانت و حیا پر نظر ڈالنے کی مہلت بھی اُس کو نہیں ملتی۔
بالکل ایسا قصہ ہوتا ہے کہ تعلیم یافتہ بلی دربارِ شاہی میں مشعل منہ میں لیے کھڑی تھی چوبا سامنے سے گزرا تو مشعل کو فرش پر ڈال کس چوہے کی طرف بے اختیار دوڑی جس سے قریب تھا کہ تمام مکان میں آگ لگ جاوے۔
اگر تھوڑا سا غور و انصاف کریں تو بلی کے قصہ سے بدرجہا زائد تعجب خیز اور حیرت انگیز مثالیں اپنے احوال اور افعال میں ہم بے تکلف مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
اس لیے حق سبحانہ جل سلطانہ نے اپنے لطف و رحمت سے ایسی دولت و نعمت ہم کو عطا فرمائی کہ اِس دشواریٔ خاص میں ہم کو اُس سے کامل مدد مل سکے اور اِس دشواری میں خاص سہولت پیدا ہوجائے۔
اور وہ انعام یہی ہے کہ حسبِ معروضۂ سابق حضراتِ انبیا کے واسطے سے جیسے علمِ مرضیاتِ الٰہی کہ جس تلک ہم کو رسائی غیر ممکن تھی ہم پر سہل فرما دیا گیا بعینہٖ اِسی طرح پر انبیائے کرام  علیھم السلام  کے ذریعہ سے حق تعالیٰ نے محض اپنی قدرت و رحمت سے صفتِ امانت کو قلوبِ بنی آدم میں ایسا قائم اور قوی کردیا کہ خواہشاتِ نفسانی اور مقتضیاتِ طبعی کی دست برد سے ہم کو نجات مل سکے اور اُن کی غارت گری سے دولتِ ایمان محفوظ رہ سکے۔
فَشُکْرًا لَہٗ وَاْبتِھَاجًابِہٖ
وَإِنْ قَصَّرَ الْفِعْلَ عَمَّا وَجَبَ
شرح اِس معما کی یہ ہے کہ حضراتِ انبیا صلوات اللہ علیہم و سلامہ کے وجود سرا یاجود کی مثال ایسی سمجھئے جیسے آفتابِ عالم تاب کہ جب آفتاب اپنے مطلع کے قریب آتا ہے اُسی وقت سے رات کی تاریکی دور ہونے لگتی ہے اور جب اُس کا نور عالم میں پھیل جاتا ہے تو ظلمتِ شب بالکل کافور اور محض معدوم ہوجاتی ہے اور ہر ہر جگہ آفتاب کا نور ایسا سرایت کرتا ہے کہ کوئی موقع اس کے فیض سے محروم نہیں رہتا اور تاریکیٔ شب اپنی حالت پر کہیں بھی قائم نہیں رہنے پاتی، مکانوں کے اندر 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 وحی اور اُس کی عظمت 2 1
3 لَا إِیْمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَۃَ لَہٗ 19 1
Flag Counter