Deobandi Books

افادات محمود - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

28 - 60
السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَالْجِبَالِ}1 (1 الاحزاب:۷۲) مرقومۂ بالا میں امانت کی استعدادِ اصلی کی جانب اور حدیث شریف مندرجۂ عنوان: لَا إِیْمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَۃَ لَہٗ میں امانت کی استعدادِ کسبی کی جانب ایما ہے۔
کیوںکہ ابھی گزر چکا ہے کہ علم و امانت کی استعدادِ اصلی سے تو کوئی فردِ بشر خالی ہی نہیں اور نہ اُس کے ہم مکلف ہیں، سب کو معلوم ہے کہ تکلیف اُن اُمور کے ساتھ مخصوص ہے کہ جو بندہ کے اختیار میں ہوں اور استعدادِ اصلی میں بندہ مجبورِ محض ہے۔
تو اب یہ مضمون خوب ہی واضح ہوگیا کہ علم کی استعدادِ اصلی کے لحاظ سے تو ارشاد {لَا یَعْلَمُوْنَ} مندرجہ آیتِ مذکورۂ بالا کا مصداق قیامت تک نہیں مل سکتا۔ اور علی ہذا القیاس امانت کی استعدادِ اصلی کے لحاظ سے فرمان: لا أمانۃ لہ مندرجہ حدیث کا مصداق بھی نوعِ انسانی میں ہاتھ نہیں آسکتا۔
ہاں علم اور امانت کی استعدادِ کسبی کے اعتبار سے اور وہ بھی زمانہ ٔ موجودہ میں ارشاد {لَا یَعْلَمُوْنَ} اور لا أمانۃ لہ کی افرادِ اوّل نظر میں اتنی نظر آئیں گی کہ ارشاد یعلمون کے مصداق اور متصفین بالأ مانۃ کی افراد سعی اور تلاش کے بعد ہزاروں میں ایک کے ملنے کی بھی وہی توقع کرسکتا ہے کہ جس کو علم و امانت کی اتنی بھی خبر نہ ہو کہ کس چیز کا نام ہے:
گوی توفیق و کرامت درمیاں افگندہ اند
کس بمیداں رونمی آرد سواراں را چہ شد
حافظ اسرار الٰہی کس نمی داند خموش
از کہ پرسی کہ دورِ روزگاراں را چہ شد
ان جملہ مضامین کے ضبط کرلینے کے بعد ان شاء اللہ بخوبی یہ بات سمجھ میں آسکتی ہے کہ نعمتِ ایمان حاصل ہونے کے لیے بے شک ہم کو اس بات کی ضرورت ہے کہ ہر دو کمالِ خدا داد، یعنی علم اور امانت کی استعدادِ اصلی جو رحیم و حکیم نے زبردستی محض اپنے لطف و کرم سے مثل قوتِ باصرہ اور قوتِ سامعہ وغیرہ ہماری ذات میں پیدا فرما دی ہیں اُن کے وسیلہ سے اب ہم علم اور امانت کی استعدادِ کسبی حاصل کرنے میں جدو جہد سے کام لیں۔
اور تا وقتے کہ ہم ایسا نہ کریں گے ہرگز ہرگز اس ذمہ داری سے سبک دوش نہ ہوسکیں گے جس کو تمام مخلوقات سے آگے بڑھ کر ہم نے اپنے ذمہ لیا تھا۔
اور آیتِ مذکورہ سابقہ میں جو {لِیُعَذِّبُ اللّٰہ} إلخ اور {یَتُوْبُ اللّٰہ} دو صورتیں مذکور ہیں اُن میں سے اوّل صورت میں رست گاری  اور دوسری صورت میں شراکت کا کوئی طریقہ بجز اس کے نہیں کہ علم و امانت کی استعدادِ کسبی مذکورۂ بالا کی 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 وحی اور اُس کی عظمت 2 1
3 لَا إِیْمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَۃَ لَہٗ 19 1
Flag Counter