Deobandi Books

افادات محمود - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

17 - 60
اور کوئی ایسا کرے تو بروئے انصاف وہ کس خطاب کے لائق اور کس سزا کا مستحق ہے۔ واللّٰہ الھادي وھو الموفّقُ۔
کیا اچھا ہو جو ہم راست بازی کے ساتھ وحی کی متابعت کریں اور اپنے توہمات و خیالات کو اُس میں دخل نہ دیں اور عقائد و اقوال میں تو اُس کے پورے مقید رہیں، ایک اعمال ہی میں نقصان رہے تو رہے باقی اپنی رائے زنی اور آزاد خیالی کے لیے بہت میدان وسیع آنکھوں کے سامنے ہے اور اُس میں جولانی سے کون روکتا ہے:
قدم بڑھاؤ ترقی کرو ضرور والے
رسول کے رہے قدموں پہ سر خدا کے لیے
اپنی پریشانی تقریر سے معذرت کے بعد دو امر قابلِ عرض ہیں: ایک تو یہ کہ ہم نے جو کچھ وحیِ الٰہی کے متعلق عرض کیا اُس کے باعث دو امر ہیں: اوّل یہ کہ اسلامی عقائد، اعمال، اخلاق، اوضاع، عبادات، معاملات، سب کا منشا اور سب کے لیے قانون صرف وحیِ الٰہی ہے۔ جملہ اُمور میں اُس کی متابعت اور اُس کی مخالفت سے اجتناب ضروری ہے، حتی کہ توحید جو اصل الاعمال اور رأس الطاعات ہے، اُس کا بھی وحیِ الٰہی کے مطابق ہونا ضروری ہے۔ جو توحید ارشادِ وحی کے خلاف ہے وہ وسوسۂ نفسانی سے زیادہ اعتبار نہیں رکھتی۔
دیکھئے فلاسفہ، معتزلہ، یہود، نصاریٰ سب ہی موحّد ہونے کے مدعی ہیں، مگر بذریعہ وحیِ الٰہی جو توحید ہم کو بتلائی گئی چوںکہ ان فرقوں کی توحید اُس کے خلاف ہے اس لیے ہم نے توحید بیان فرمودہ وحی قبول کرکے اُن سب کی توحید کو غلط اور باطل سمجھا۔
پچھلے دو فرقوں نے تو اتنا توسع کیا کہ شرک کو توحید کے ساتھ جمع کردیا، جو صریح کفر ہے اور اوّل دو فرقوں نے توحید میں اتنی تنگی کی کہ کمالاتِ خداوندی اور اُس کی صفاتِ ذاتیہ کا بھی انکار کر بیٹھے، ہم نے وحی کے مقابلہ میں کسی کی نہ مانی اور افراط و تفریط مذکورہ چھوڑ کر توحید تعلیم فرمودہ وحی کو اپنا ایمان بنایا۔
جب ایمان و توحید جس کو اصل الاصول کہنا چاہیے اُس کا مدار وحی پر ہے تو اور اعمال و فروعات کا تابعِ وحی ہونا تو بدیہی ہے۔ اس کے سوا اسلام کی مخالفت اور مذاہبِ اسلامیہ کی کثرت جو وبا کی طرح پھیلی ہوئی ہے اُس کا بڑا منشا یہی ہے کہ پابندیٔ احکامِ وحی میں طرح طرح سے خلل اندازی اور تساہل سے کام لیا جاتا ہے۔ اس جڑ کے درست ہوجانے سے بہت سے اختلافات تو خود بہ خود ان شاء اللہ ایسے ہوجائیں گے کہ مشعل لے کر بھی نظر نہ آویں گے اور یہی وجہ ہے جو حضرت امام بخاری  ؒ نے اپنی کتاب میں ایمان سے بھی مقدم وحی کا باب منعقد فرمایا۔
دوسرے اس کا التزام کیا گیا ہے کہ ان شاء اللہ حتی المقدور ہر کلی، جزوی امر میں مطابقتِ احکام ِشریعہ یعنی وحیِ الٰہی کی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 وحی اور اُس کی عظمت 2 1
3 لَا إِیْمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَۃَ لَہٗ 19 1
Flag Counter