Deobandi Books

افادات محمود - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

18 - 60
متابعت کا پورا پورا خیال رکھا جائے۔
ان دو ضرورتوں سے مناسب معلوم ہوا کہ اوّل وحیِ الٰہی کے متعلق بطورِ تنبیہ عرض کردیا جائے، بلکہ علمِ وحی کے علاوہ جو دیگر فنون فصاحت، بلاغت، تاریخ، کلام وغیرہ کے متعلق مضمون شایع ہوں گے اُن میں بھی اُس فن کے ائمہ اور محققین کے حسنِ اتباع اور اُن کی عظمت کو ملحوظ رکھ کر تحقیق سے کام لیا جاوے گا، ان شاء اللہ۔ یہ ہرگز نہ ہوگا کہ بلاوجہ وجیہ اور اور بلا تحقیق کسی فن کے ائمہ اور محققین کو مطعون بنا کر اپنی سر خروئی اور کمالِ علمی کو دوسروں کی نظر میں موجہ اور مدلل کرنے کی طمع کی جائے۔
دوسری بات قابلِ عرض یہ ہے کہ حاشا و کلا جو ہم کو اس تحریر سے کسی پر طعن یا کسی کی توہین مدِ نظر ہو، محض اہلِ اسلام کہ جن میںیہ ننگ اسلام میں شمار ہوتا ہے اُن کی اصلاح و تنبیہ کی غرض سے اس عرض کی نوبت آئی۔
ہم اپنی سادہ معمولی تحریر کی حقیقت اور ابنائے زمانہ کے مذاق کی کیفیت سے کچھ واقف ضرور ہیں، اثنائے تحریر میں بار بار خیال آتا تھا:
کس زبانِ مرا نمی فہمد
بعزیزاں چہ التماس کنم
مگر شفیق خیر اندیش کو مریض کی رغبت اور لذت کا اتنا خیال نہ ہونا چاہیے جس قدر اس کی صحت و راحت کا اور مریض انجام بین کو بھی اُبالی کھچڑی کی وہ قدر و منزلت کرنی چاہیے جو بریانی اور متنجن کی بھی نہ ہو، صرف اسی قسم کے خیالات اس غرض کے باعث ہوئے:
گو نالہ نارسا ہو نہ ہو آہ میں اثر
میں نے تو در گزر نہ کی جو مجھ سے ہوسکا
وما توفیقي إلا باللّٰہ علیہ توکلت وإلیہ أنیب۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 وحی اور اُس کی عظمت 2 1
3 لَا إِیْمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَۃَ لَہٗ 19 1
Flag Counter