Deobandi Books

افادات محمود - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

13 - 60
جزئیاتِ کثیرہ قطعیہ کا خون اُسی شمشیر کے بھروسے اپنی گردن پر لینا بڑے اطمینان کے ساتھ منظور کیا گیا۔
افسوس اُن مدعیانِ عقل و اسلام کو اتنا بھی نہ سوجھا کہ کلامِ خداوندی اور کلامِ نبوی ﷺ جیسے مخالفتِ حقیقت اور مخالفِ واقع نہیں ہوسکتے ایسی ہی واقع کے دریافت کرنے کی صورت اس سے بہتر کوئی نہیں کہ خدائے تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کے کلام کی طرف رجوع کیا جاوے، جو کوئی طریقہ دربارہ اخبار واقع مخالف کلام اللہ اور احادیث صحیحہ ہوگا تو کلام اللہ اور احادیث کے ذریعہ سے اُس کی تغلیط کرسکیں گے، پر کلام اللہ اور احادیث کی تغلیط اُس طریقہ کے بھروسہ ہرگز نہیں کرسکتے۔
الغرض عقل کی بات تو یہ تھی کہ کلام اللہ اور احادیثِ صحیحہ نمونۂ صحت و سقم دلائلِ عقلیہ سمجھی جاتیں نہ برعکس۔
علیٰ ہذا القیاس کلام اللہ اور حدیث کے مضمونِ متبادر و مطابقِ محاورۂ عرب کو جو باعتبارِ قواعدِ صرف و نحو بہ دلالتِ مطابقی سمجھ میں آتا ہو اُس کو اصل قرار دے کر دلائلِ عقلیہ کو اُس پر منطبق کرنا چاہیے۔ اگر کھینچ کھنچا کر بھی مطابق آجاوے تو فبہا ورنہ کا لائے زبون بریش خاوند یہ اُن کی عقل کا قصور سمجھا جاوے گا۔ یہ نہ ہوگا کہ اپنے توہمات و معقولات کو اصل سمجھ کر کلامِ الٰہی اور احادیثِ صحیحہ کو ترک کیا جاوے یا اُن کو کھینچ تان کر اپنی عقل کا تابع بنایا جاوے۔
اگر آج کوئی جنگلی، دیہاتی، وحشی، بے عقل، بے خبر، ریل اور تار وغیرہ صنائعِ عجیبہ کے افسانے سن کر اُن کو دو ر از عقل بتائے اور اُن کی تغلیط پر زور دے تو کیا اُس کا یہ انکار اہلِ عقل کے نزدیک قابلِ تسلیم ہوسکتا ہے یا اُس کا قصورِ عقل سمجھا جاوے گا۔
انصاف کیجیے تو خداوندِ عالم کے علم کے سامنے تمام حکما و عقلا کی عقل و فہم کی حقیقت اُس وحشی بے وقوف کی عقل کے برابر بھی کسی طرح نہیں ہوسکتی۔
پھر اُس کے کلام کے مقابلہ میں ایسی جرأت معلوم نہیں کس چیز کا نشہ ہے:
آنانکہ زروئے تو بجائے نگرانند
کوتہ نظرانند چہ کوتہ نظر آنند
اس تمام خامہ فرسائی سے ہمارا مقصود صرف یہ ہے کہ وحیِ الٰہی کے واجب التسلیم ہونے پر ہر چند کہ تمام اہلِ ادیان متفق ہیں اور اس وجہ سے تمام اہلِ عالم پر قرآن و حدیث کا ماننا ضروری اور اُن کے احکام کا اتباع واجب ہے مگر مخالفین تو اُس کے کلامِ الٰہی اور احکامِ خداوندی ہونے کے منکر ہو کر بے فکر ہوگئے۔
حالاںکہ اُن کا یہ انکار محض ہٹ دھرمی ہے۔ چناںچہ حضرت امام بخاری  ؒ نے آیاتِ قرآنی اور روایاتِ حدیث سے اس کی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 وحی اور اُس کی عظمت 2 1
3 لَا إِیْمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَۃَ لَہٗ 19 1
Flag Counter