Deobandi Books

فضائل توبہ

ہم نوٹ :

26 - 34
مشقتِ شدیدہ سے مامون ہو، مشقتِ شدیدہ سے بھی پناہ آئی ہے، بس اس کا نام ہے عافیت۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَکےبعد وَالْمُعَافَاۃَ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ ہے تو مُعَافَاۃَ کے کیا معنیٰ ہیں؟
ملا علی قاری فرماتے ہیں کہ مُعَافَاۃَ یہ ہے کہ اَنْ یُّعَافِیَکَ اللہُ مِنَ النَّاسِ یعنی اللہ تعالیٰ تم کو لوگوں کے ظلم سے محفوظ رکھے وَاَنْ یُّعَافِیَھُمْ مِنْکَ33؎ اور تمہارے ظلم سے لوگوں کو محفوظ رکھے۔ دونوں طرف سے عافیت ہونی چاہیے۔ یہ نہیں کہ ہم تو بزرگ ہوگئے، ہم لوگوں کو ستاتے رہیں اور ہم مستثنیٰ ہیں، کوئی ہمیں نہ ستائے۔ ہم میں سے ہر ایک کو احساس رہنا چاہیے کہ ہماری ذات سے دوسرے کو ایذا اور تکلیف نہ پہنچے۔
دوستو، عزیزو اور میرے بزرگو! عافیت کی نعمت ایسی نعمت ہے کہ صدیق اکبر     رضی اللہ عنہ جو افضل الصحابہ ہیں، جن کی چار پشت صحابی تھی، یعنی ان کے والد ابوقحافہ صحابی، حضرت صدیق اکبر صحابی، ان کے بیٹے عبدالرحمٰن ابن ابی بکر صحابی اور ان کے بیٹے صحابی۔ یہ شرف کسی اور صحابی کو حاصل نہیں۔ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسا یارِ غار کوئی نہیں تھا کہ جوانی سے دونوں میں دوستی تھی۔ تاریخ میں ہے کہ سولہ سال کی عمر صدیق اکبر کی تھی اور اٹھارہ سال کے حضور صلی اللہ علیہ وسلم تھے، اس وقت سے ایک نبی اور ایک صدیق کی دوستی تھی۔ ایسے جلیل القدر او رپیارے صحابی سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے صدیق! تم اللہ تعالیٰ سے عفو وعافیت مانگا کرو۔ اس سے نعمتِ عافیت کی قیمت واہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
ان کا ایک واقعہ سناکر بیان ختم کررہا ہوں، کیوں کہ زیادہ وقت نہیں۔علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا ایک خاص مقام لکھا ہےکہ جب یہ جوان تھے تو تجارت کے لیے شام تشریف لے گئے۔ وہاں ایک خواب دیکھا اور ایک راہب سے پوچھا کہ اس کی تعبیر کیا ہے؟ اس راہب نے پوچھا مَنْ اَنْتَ؟ تم کون ہو؟ فرمایا ابوبکر، پھر پوچھا مِنْ اَیِّ بَلَدٍ؟کس شہر سے آرہے ہو؟ فرمایا مکہ شریف سے،فِیْ اِیْشْ اَنْتَ ؟اَیْ فِیْ اَیِّ شُغْلٍ اَنْتَ؟  کہا کہ شغل کیا ہے؟ فرمایا  تجارت۔ اس راہب نے کہا کہ اس
_____________________________________________
33؎   مرقاۃ المفاتیح:5/ 245، باب جامع الدعاء، المکتبۃ الامدادیۃ، ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 فضائل توبہ 6 1
Flag Counter