Deobandi Books

فضائل توبہ

ہم نوٹ :

6 - 34
فضائل توبہ
نَحْمَدُہٗ  وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ
اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
 بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
وَ اعۡفُ عَنَّا وَ اغۡفِرۡ لَنَاوَ ارۡحَمۡنَا اَنۡتَ مَوۡلٰىنَا1؎
چوں کہ آج یہاں ہم سب کو اللہ تعالیٰ سے معافی اورمغفرت اور رحمت کی درخواست کرنا ہے اور مقصد یہی ہے کہ ہم سب معاف کردیے جائیں۔ اس لیے آج اس آیت کا انتخاب کیا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی معافی اور مغفرت اور رحمت عطا فرمانے کا سرکاری مضمون نازل فرمایا ہے اور اپنے بندوں کو ایک دعا سکھائی ہے۔ جب انسان سے کوئی گناہ سرزد ہوتا ہے تو چار گواہ تیار ہوتے ہیں اور چاروں گواہ قرآن سے ثابت ہیں۔
پہلا گواہ زمین ہے:
 جس زمین پر انسان سے گناہ سرزد ہوتا ہے وہ زمین گواہ بن جاتی ہے۔ دلیل کیا ہے؟یَوۡمَئِذٍتُحَدِّثُ اَخۡبَارَہَا2؎ جس دن کہ زمین اپنی خبریں بیان کرے گی۔سورۂزلزال کی اس آیت کی تفسیر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے یہ بیان فرمائی کہ زمین کی پشت پر جو اعما ل لوگ کرتے ہیں یہ زمین ان کی شہادت دے گی ۔3؎
آج کل ٹیپ ریکارڈر سے اس کا معاملہ بھی صاف ہوگیا، کیوں کہ ٹیپ ریکارڈر میں جو چیزیں لوہا وغیرہ ہیں، وہ زمین کے اندر ہی کی ہیں، لہٰذا  زمین میں سب ٹیپ ہوجانا قرین قیاس ہے۔اور دوسرا گواہ کیاہے؟
_____________________________________________
1؎   البقرۃ:286الزلزال:4التفسیر المظہری:322/10، الزلزال(4)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 فضائل توبہ 6 1
Flag Counter