Deobandi Books

فضائل توبہ

ہم نوٹ :

25 - 34
معلوم ہوا کہ جس طرح طاقت کے ٹانک اور خمیروں کے ساتھ زہر سے بچنا ضروری ہے، اسی طرح ذکر ونوافل وطاعات کا نفع بھی موقوف ہے معاصی سے بچنے پر۔ اس لیے مفسرین لکھتے ہیں کہ اللہ کے احکامات کو بجالانا اور اللہ کی نافرمانیوں کو چھوڑ دینا،یہ سب ذکر اللہ میں شامل ہے۔دیکھیے محبوب کے دو حق ہوتے ہیں، ایک تویہ کہ محبوب نے جس کام کا حکم دیا ہے وہ کرلو، دوسرے یہ کہ وہ کس کس بات سے ناراض ہوتا ہے، ان باتوں کے قریب بھی نہ جاؤ۔ جس کو یہ فکر نہیں، اس کی محبت کامل نہیں۔ بس اسی سے سمجھ لیں کہ جو شخص محبوبِ حقیقی حق تعالیٰ شانہٗ  کو راضی کرنے والے اعمال تو کرتا ہے، لیکن ناراض کرنے والے اعمال سے نہیں بچتا یعنی ان کی ناراضگی سے بچنے کی فکر نہیں کرتا، اس کو ابھی حق تعالیٰ کی محبتِ کاملہ حاصل نہیں۔
اور عافیت کیا ہے؟ ہم رات دن عافیت کی درخواست کرتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ عافیت ہے کیا چیز۔ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے ابوبکر صدیق! تم اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت مانگا کرو اورفرمایا:
فَاِنَّ  اَحَدًا  لَمْ یُعْطَ بَعْدَ الْیَقِیْنِ خَیْرًا مِّنَ الْعَافِیَۃِ31؎
یعنی کسی شخص کوایمان کے بعد عافیت سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں دی گئی۔
 پس ایمان کے بعد اگرسب سے بڑی دولت کوئی ہے تو عافیت ہے۔ لہٰذا اتنی بڑی دولت کی شرح تو معلوم کرنی چاہیے کہ کیا ہے۔ عام آدمی تو سمجھتا ہے کہ عافیت کے معنیٰ ہیں ایئرکنڈیشنڈ کمرے اور سامانِ عیش اور ماکولات ومشروبات کی فراوانی اور بس۔ لیکن عافیت کی حقیقت کیا ہے؟      ملّا علی قاری مشکوٰۃ کی شرح مرقاۃ میں لکھتے ہیں کہ عافیت کے معنیٰ ہیں اَلسَّلَامَۃُ فِی الدِّیْنِ مِنَ الْفِتْنَۃِعافیت اس کو حاصل ہے جس کا دین فتنوں سے محفوظ ہو یعنی اللہ کے غضب اور ناراضگی کے اعمال سے محفوظ ہو۔ اور عافیت کا دوسرا جز کیا ہے؟ وہ بھی سنیے!کیوں کہ اس کے بغیر عافیت نامکمل ہے۔وَالسَّلَامَۃُ فِی الْبَدَنِ مِنْ سَیِّئِ الْاَسْقَامِ وَالْمِحْنَۃِ32؎ یعنی دین بھی فتنہ ونافرمانی اور ضرر سے محفوظ ہو اور جسم بھی بُری بُری بیماریوں سے محفوظ رہے اور
_____________________________________________
31؎   جامع الترمذی:196/2،  باب من ابواب جامع الدعوات ، ایج ایم سعید
32؎   مرقاۃ المفاتیح:245/5،باب جامع الدعاء، المکتبۃ الامدادیۃ ،ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 فضائل توبہ 6 1
Flag Counter