Deobandi Books

فضائل توبہ

ہم نوٹ :

22 - 34
۳)بے حساب مغفرت۔
اور چوتھی تفسیر ہے:
۴)دخولِ جنت:
لہٰذا وَارْحَمْنَا کے معنیٰ ہوئے کہ اے ہمارے رب! ہمیں پھر سے توفیق طاعت جاری فرمادیجیے، فراخیٔ معیشت عطا فرمادیجیے، ہماری بے حساب مغفرت فرمادیجیے اور دخولِ جنت نصیب فرمادیجیے۔
اور بھائی الیاس صاحب نے مجھ سے پوچھا کہ کوئی ایسابھی نسخہ ہے کہ بے حساب مغفرت ہوجائے، جیسے کسٹم کے وقت جس کا کسٹم لینا نہیں ہوتا تو اس کے سامان پر چاک لگادیا جاتا ہے، پھر سامان کھول کر دیکھتے بھی نہیں کہ اس میں کیا ہے۔ میں نے عرض کیا کہ ہاں! ایک نسخہ ایسا بھی ہے کہ قیامت کے دن ہمارے کچے چٹھے نہ کھولے جائیں اور حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دُعا سکھائی اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًایَّسِیْرًا26؎ اے خدا! ہمارا آسان حساب لیجیے۔
مائی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے سوال کیا کہ یا رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم)!آسان حساب کے کیا معنیٰ ہیں؟
اب الفاظِ نبوت کی شرح الفاظِ نبوت سے سنیے۔ یعنی اپنے کلام کی شرح خود       سرورِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمادی کہ آسان حساب اس کو کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے نامۂ اعمال پر ایک نظر ڈالیں اور پھر کچھ نہ پوچھیں اور فرمائیں جاؤ جنت میں۔ یہ ہے آسان حساب اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنِیْ حِسَابًایَّسِیْرًا۔
اور وَ ارۡحَمۡنَا کی تفسیر علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے یہ کی ہے:
تَفَضَّلْ عَلَیْنَا بِفُنُوْنِ الْاٰلَاءِ مَعَ اسْتِحْقَاقِنَا بِاَفَانِیْنِ الْعِقَابِ27؎
اے اللہ! اب ہم پر طرح طرح کی نعمتوں سے مہربانی فرمائیے،اگرچہ ہم تو طرح طرح کی سزاؤں کے مستحق ہیں۔
_____________________________________________
26؎    کنز العمال :212/2 (3814)، فصل فی جوامع الادعیۃ،مؤسسۃ الرسالۃ
27؎   روح المعانی:42/11، ذُ   کرتفسیرہ فی سورۃ التوبۃ:117،  دار احیاء التراث،  بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 فضائل توبہ 6 1
Flag Counter