Deobandi Books

فضائل توبہ

ہم نوٹ :

20 - 34
کیا شان ہے اس کریم سلطان السلاطین کی! حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب کا شعر ہے  ؎
میں ان کےسوا  کس پہ فدا ہوں  یہ بتادے
لا مجھ کو  دکھا ان  کی طرح  کوئی   اگر  ہے
اور جو لوگ گناہ چھوڑنے میں اگر مگر کررہے ہیں کہ میں اگر داڑھی رکھ لوں گا تو مگر یہ ہوجائے گا۔ مولانا شاہ محمد احمد صاحب ان کے لیے یہ شعر فرماتے ہیں     ؎
مرضی تری ہر وقت  جسے  پیشِ نظر  ہے
بس اس کی زباں پر نہ اگر ہے نہ مگر ہے
اللہ کے عاشقوں میں اگر مگر کہاں، وہ تو کہتے ہیں    ؎
ہیں  تبر  بردار  و   مردانہ   بزن
مولانا رومی فرماتے ہیں ارے بھالا اُٹھاؤ اور نفس پر مردانہ حملہ کرو،یعنی اس کے حرام تقاضوں کو کچل ڈالو، ورنہ ان ہی خباثتوں میں یہ ایک دن موت سے ہمکنار کردے گا اور مجرمانہ طورپر اللہ تعالیٰ کے یہاں حاضری کا خطرہ ہے، لہٰذا دیر مت کرو،یہ تمہارا دشمن ہے، دشمن پر چوڑیاں پہن کر زنانہ حملہ نہ کرو۔ فرماتے ہیں     ؎
ہیں  تبر  بردار   و   مردانہ   بزن
چُوں علی  وار  ایں  درِ خیبر شکن
ارے جلدی تبر اُٹھاؤ اور اس پر مردانہ حملہ کرو اور نفس کے قلعۂ خیبر کو مردانہ ہمت کے ساتھ حملہ کرکے ختم کردو ،لیکن یہ ہمتیں کہاں سے ملیں گی؟
گناہ چھوڑنے کی ہمت کیسے عطا ہوتی ہے، اس کے تین نسخے کمالاتِ اشرفیہ میں حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے بیان فرمائے ہیں۔ جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ہم گناہ چھوڑدیں وہ تین کام کریں: ۱) پہلے خود ہمت کریں۔۲) اللہ تعالیٰ سے عطائے ہمت کی دُعا مانگیں۔۳) خاصانِ خدا سے دُعا کی درخواست کریں۔
ان شاء اللہ گناہ کی عادت چھوٹ جائے گی۔ اللہ تعالیٰ نے جو سرکاری مضمون معافی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 فضائل توبہ 6 1
Flag Counter