Deobandi Books

فضائل توبہ

ہم نوٹ :

11 - 34
کے غیر محدود سمندر کی ایک موج ہمارے گناہوں کو کیسے پاک نہ کردے گی؟
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ارے ہم تو بڑے گناہ گار ہیں، ہماری دُعا اللہ کیسے قبول کرے گا؟ بار بار ہماری توبہ ٹوٹ جاتی ہے، اللہ ہم کو کیسے بخشے گا؟ بظاہر تو یہ بڑی تواضع معلوم ہوتی ہے کہ بھائی! اس کو تو بڑا اپنی نالائقی کا احساس ہے، لیکن حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ صورتاً یہ شخص متواضع ہے، مگر حقیقتاً انتہائی متکبر ہے کہ اپنے گناہوں کو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے عظیم سمجھتا ہے۔ اپنے گناہوں کو اللہ تعالیٰ کی رحمت کی عظمت اور وسعتِ شان سے زیادہ عظمت دے رہا ہے۔ اور اس پر حضرت نے ایک واقعہ بیان فرمایا کہ ایک بیل پر ایک مچھر بیٹھ گیا،جب اڑنے لگا تو  کہا کہ بیل رے بیل! مجھے معاف کردینا کہ میں تیرے سینگ پر بے اجازت بیٹھ گیا تھا۔ اس بیل نے کہا کہ مجھے نہ تیرے بیٹھنے کی خبر،نہ تیرے جانے کی خبر، اگر تو نہ بولتا تو مجھے پتا بھی نہ چلتا کہ تو کب بیٹھا اور کب گیا۔ تو فرمایا کہ ہمارے معاصی کے سمندر کا سمندر حق تعالیٰ کی رحمت کے سامنے کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔
اگر شیطان بھی توبہ کرلیتا تو اس کا بھی کام بن جاتا، لیکن حکیم الامت  فرماتے ہیں کہ شیطان میں تین عین تھے، ایک عین نہ تھا، عابد کا عین اس میں تھا اور عارف کا عین بھی تھا اور عالم کا عین بھی تھا۔ عالم اتنا بڑا کہ تمام نبیوں کی شریعتوں کے جزئیات اس کو یاد ہیں، کلیات کے ساتھ ساتھ۔ اور عابد اتنا بڑا کہ کوئی زمین اس کے سجدے سے خالی نہیں رہی۔ اور عارف اتنا کہ فَاخۡرُجۡ  مِنۡہَا فَاِنَّکَ  رَجِیۡمٌ  11؎کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے عین غضب کی حالت میں دُعا مانگ رہا ہے،کیوں کہ جانتا تھا کہ اللہ تعالیٰ تأثر اور انفعال سے پاک ہیں مغلوب الغضب نہیں ہوتے، اس وقت بھی میری دُعا قبول کرنے پر قادر ہیں۔ اتنی معرفت تھی، لیکن بس عاشق کا عین نہیں تھا اس کے پاس، اگر عاشق کا عین ہوتا تو پھر یہ مردود نہ ہوتا، اگر یہ عاشق ہوتا تو مقابلہ نہ کرتا، بلکہ محبوبِ حقیقی کی ناراضگی سے بے چین ہوکر سجدہ میں گرپڑتا اور وہی کہتا جو آدم علیہ السلام نے کہا تھا یعنی رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ  اَنۡفُسَنَا12؎  اگر ایسا کرلیتا تو اس کی بھی معافی ہوجاتی۔
علماء نے لکھا ہے کہ جس کے دل میں اللہ کی محبت پیداہوجائے وہ مردود نہیں ہوسکتا
_____________________________________________
11؎   الحجر:34
12؎   الاعراف:23
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 فضائل توبہ 6 1
Flag Counter