Deobandi Books

استغفار کے ثمرات

ہم نوٹ :

34 - 38
کُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَۃُ الۡمَوۡتِ26؎
 ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے،اس لیے ہر شخص کو موت سے قبل اپنی فائل یعنی معاملات کو درست کرلینا چاہیے۔حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک صحابی نے سوال کیا یا رسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم) سب سے زیادہ سمجھ دار آدمی کون ہے؟فرمایا کہ جو موت کے لیے ہر وقت تیاری میں مشغول رہتا ہو اور جوموت کو کثرت سے یاد رکھتا ہو۔
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ ایک جنازے کے ساتھ تشریف لے گئے اور قبرستان میں پہنچ کر علیحدہ ایک جگہ بیٹھ کر سوچنے لگے، کسی نے عرض کیا امیرالمؤمنین آپ اس جنازے کے ولی تھے آپ ہی علیحدہ بیٹھ گئے ،فرمایا ہاں مجھے ایک قبر نے آواز دی اور مجھ سے یوں کہا کہ اے عمر بن عبدالعزیز!تو مجھ سے یہ نہیں پوچھتا کہ میں ان آنے والوں کے ساتھ کیا کیا کرتی ہوں؟میں نےکہاضرور بتا۔ اس نے کہا کہ ان کے کفن پھاڑ دیتی ہوں،بدن کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتی ہوں،خون سارا چوس لیتی ہوں،گوشت سارا کھالیتی ہوں اور بتاؤں کہ آدمی کے جوڑوں کے ساتھ کیا کرتی ہوں؟مونڈھوں کو بانہوں سے جدا کردیتی ہوں اور بانہوں کو پہنچوں سے جدا کردیتی ہوں اور سرینوں کو بدن سے جداکردیتی ہوں اور سرینوں سے رانوں کو جدا کردیتی ہوں اور رانوں کو گھٹنوں سے اورگھٹنوں کوپنڈلیوں سے اورپنڈلیوں کو پاؤں سے جدا کردیتی ہوں۔
یہ فرماکر عمر بن عبدالعزیز  رونے لگے اور فرمایا دنیا کا قیام بہت ہی تھوڑا ہے اور اس کا دھوکا بہت زیادہ ہے اس میں جو عزیز ہے وہ آخرت میں ذلیل ہے،اس میں جو دولت والا ہے وہ آخر ت میں فقیر ہے،اس کا جوان بہت جلد بوڑھا ہوجائے گا ،اس  کا زندہ بہت جلد مرجائے گا، اس کا تمہاری طرف متوجہ ہونا تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے حالاں کہ تم دیکھ رہے ہو کہ یہ کتنی جلدی منہ پھیرلیتی ہے اور بے وقوف وہ ہے جو اس کے دھوکے میں پھنس جائے۔ 
کہاں گئے اس کے دلدادہ جنہوں نے بڑے بڑے شہر آباد کیے،بڑی بڑی نہریں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 استغفار کے ثمرات 6 1
Flag Counter