Deobandi Books

استغفار کے ثمرات

ہم نوٹ :

33 - 38
بھردیں تب بھی مغفرت مانگنے پر میں مغفرت کردوں گا، اور اگر تیرے گناہ اس قدر ہوں کہ ساری زمین ان سے بھرجائے تب بھی میں بخشنے پر قادر ہوں اور سب کو بخشتا ہوں، تیرے گناہ زمین کو بھرسکتے ہیں تو میری مغفرت بھی زمین کو بھرسکتی ہے، بلکہ اس کی مغفرت تو بےانتہا ہے، آسمان و زمین کی وسعت اور ظرفیت اس کے سامنے ہیچ در ہیچ ہے، البتہ کافر   و مشرک کی بخشش نہ ہوگی جیسا کہ حدیث شریف کے آخر میں بطور شرط کے فرمایا ہے لَا تُشْرِکُ بِیْ شَیْئًا اور قرآن شریف میں ارشاد ہے:
اِنَّ اللہَ لَا یَغۡفِرُ اَنۡ یُّشۡرَکَ بِہٖ وَ یَغۡفِرُ  مَا دُوۡنَ ذٰلِکَ لِمَنۡ یَّشَآءُ25 ۚ  ؎ 
بے شک اللہ نہیں بخشے گا اس کو کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک قرار دیا جائے اور اس کے سوا دوسرے جتنے گناہ ہیں جس کے لیے وہ چاہے گا بخش دے گا۔ کافر و مشرک کی کبھی بھی مغفرت  نہ ہوگی، یہ لوگ ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے۔ مؤمن بندے سے جتنے بھی گناہ ہوجائیں اللہ کی رحمت اور مغفرت سے کبھی نا اُمید نہ ہو، توبہ و استغفار میں لگا رہے اور مغفرت کی پختہ اُمید باندھے رہے۔
دیده اشك باریده
لذت قرب ندامت گریہ و زاری میں ہے
قرب كیا جانے جو دیده اشك باریده نہیں
جس كو استغفار كی توفیق حاصل ہوگئی
پهر نہیں جائز یہ كہنا كہ وہ بخشیده نہیں
اخؔتر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 استغفار کے ثمرات 6 1
Flag Counter