Deobandi Books

استغفار کے ثمرات

ہم نوٹ :

35 - 38
نکالیں،بڑے بڑے باغ لگائے اور بہت تھوڑے دن رہ کر سب چھوڑ کر چل دیے، وہ اپنی صحت اور تندرستی سے دھوکے میں پڑے کہ صحت کے بہتر ہونے سے ان میں نشاط پیدا ہوا اور اس سے گناہوں میں مبتلا ہوئے،وہ لوگ خدا کی قسم دنیا میں مال کی کثرت کی وجہ سے قابل رشک تھے باوجود یہ کہ مال کے کمانے میں ان کو رکاوٹیں پیش آتی تھیں مگر پھر بھی خوب کماتے تھے،ان پر لوگ حسد کرتے تھے لیکن وہ بے فکر مال کو جمع کرتے رہتے تھے اور اس کے جمع کرنے میں ہر قسم کی تکلیف بخوشی برداشت کرتے تھے لیکن اب دیکھ لو کہ  مٹی نے ان بدنوں کا حال کیا کردیا ہے اور خاک نے ان کے بدنوں کو کیا بنادیا۔ کیڑوں نے ان کے جوڑوں اور ان کی ہڈیوں کا کیا حال بنادیا۔
وہ لوگ دنیا میں اونچی اونچی مسہریوں اور اونچے اونچے فرش اور نرم نرم گدوں      پر نوکروں اور خادموں کے درمیان آرام کرتے تھے،عزیز واقارب،رشتہ دار اور پڑوسی         ہروقت دلداری کو تیار رہتے تھے لیکن اب کیا ہورہا ہے، آواز دے کر ان سے پوچھ کہ کیا گزر رہی ہے؟غریب امیر سب ایک میدان میں پڑے ہوئے ہیں، ان کے مال دار سے پوچھ کہ اس کے مال نے کیا کام دیا؟ان کے فقیر سے پوچھ کہ اس کے فقر نے کیا نقصان دیا ؟ان کی زبان کا حال پوچھ جو بہت چہکتی تھی،ان کی آنکھوں کو دیکھ کہ دنیا میں وہ ہرطرف دیکھتی تھیں، ان کی نرم نرم کھالوں کا حال دریافت کر ،ان کے خوبصورت اور دلرُبا چہروں کا حال پوچھ کہ کیا ہو ا ؟ان کے نازک بدن کو معلوم کر کہ کہاں گیا اور کیڑوں نے کیا حشر کیا؟
 افسوس صدافسوس! اے وہ شخص جو آج مرتے وقت اپنے بھائی کی آنکھ بند کر رہا ہے، اپنے بیٹے،اپنے باپ کی آنکھ بند کررہا ہے ان میں سے  کسی کو نہلارہا ہے اور کسی کو کفن دے رہا ہے، کسی کے جنازے کے ساتھ جارہا ہے، کسی کو قبر کے گڑھے میں ڈال رہا ہے، کل کو تجھے یہ سب کچھ پیش آنا ہے ،اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے    ؎
یوں تو  دنیا   دیکھنے میں کس قدر خوش رنگ تھی
قبر   میں    جاتے     ہی    دنیا      کی   حقیقت    کھل    گئی
(حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 استغفار کے ثمرات 6 1
Flag Counter