Deobandi Books

استغفار کے ثمرات

ہم نوٹ :

30 - 38
توفیق توبہ
مرتبہ:
مولانا محمد مظہر صاحب مُجاز بیعت (خلیفہ) حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم
توبہ کرو قبل اس کے کہ توبہ کا دروازہ بند ہوجائے
اَلْحَمْدُ لِلہِ غَافِرِ الذَّنۡۢبِ وَ قَابِلِ التَّوۡبِ شَدِیۡدِ الۡعِقَابِ
ذِی الطَّوۡلِ لَاۤ  اِلٰہَ  اِلَّا ہُوَ   اِلَیۡہِ  الۡمَصِیۡرُ ،اَمَّا بَعْدُ
 فَقَالَ اللہُ تَعَالٰی
وَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقۡبَلُ  التَّوۡبَۃَ  عَنۡ عِبَادِہٖ وَ یَعۡفُوۡا عَنِ السَّیِّاٰتِ
وَ  یَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُوۡنَ وَ یَسۡتَجِیۡبُ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ
وَ یَزِیۡدُہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ وَ الۡکٰفِرُوۡنَ  لَہُمۡ  عَذَابٌ  شَدِیۡدٌ22؎
وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنْ بَشَّرَالْمُؤْمِنِیْنَ بِرَحْمَۃِ  اللہِ
آج کل اس دور  پُر فتن میں ہم لوگ روحانیات سے کٹ کر مادّیات کی طرف دوڑ رہے ہیں جس کی بنا پر اعمالِ  صالحہ سے غفلت اور گناہوں کی طرف رغبت بڑھتی جارہی ہے، لاکھوں افراد ایسے ہیں کہ جو اپنے دعویٰ میں مسلمان ہیں لیکن گناہوں میں سر سے پاؤں تک ڈوبے ہوئے ہیں، فسق و فجور میں اس حد تک آگے جاچکے ہیں کہ گناہوں کے ترک کرنے اور توبہ و استغفار کا تصور بھی نہیں کرتے۔ اس کے بعد ان کے دل میں خیالات ایسے پیدا ہوتے ہیں کہ اب ہماری توبہ ہی کیا قبول ہوگی؟ حالاں کہ حق تعالیٰ شانہٗ     کا ارشادوَ ہُوَ الَّذِیۡ یَقۡبَلُ  التَّوۡبَۃَ  عَنۡ عِبَادِہٖ وَ یَعۡفُوۡا عَنِ السَّیِّاٰتِ وہ ایسا مالک ہے کہ اپنے بندوں کی توبہ قبو ل فرماتا ہےاور تمام گناہوں کو معاف فرما دیتا ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات سب سے زیادہ رحیم و کریم
_____________________________________________
22؎  الشورٰی:26-25
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 استغفار کے ثمرات 6 1
Flag Counter