Deobandi Books

استغفار کے ثمرات

ہم نوٹ :

25 - 38
اَوَّلُ مَنْ رَمَی السَّہْمَ فِیْ سَبِیْلِ اللہِ میں پہلا وہ مسلمان ہوں جس نے اللہ کے راستے میں کافروں کے مقابلے میں پہلا تیر چلایا۔سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو دُعا دی اَللّٰھُمَّ سَدِّدْ سَہْمَہٗ وَاَجِبْ دَعْوَتَہٗ اےاللہ! سعد بن ابی وقاص کے تیر کا نشانہ صحیح کردے اور ان کی دعاؤں کو قبول فرما اور یہ بھی فرمایا اِرْمِ یَاسَعْدُ فِدَاکَ اَبِیْ وَاُمِّیْ،اے سعد! تیر چلاؤ میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔ 12؎
یہ نعمت صرف دو صحابیوں کو حاصل ہے، ایک حضرت زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اور ایک ان کو۔ محدثین نے لکھا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو کے علاوہ کسی کے لیےیہ جملہ نہیں فرمایا، اور یہ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں، احد العشرہ بھی ہیں اور آخر العشرہ بھی ہیں ،یعنی ان کے انتقال کے بعد تمام عشرہ مبشرہ ختم ہوگئے۔ وہ روایت کرتے ہیں:
 اِبْکُوْا فَاِنْ لَّمْ تَبْکُوْا فَتَبَاکَوْا13؎
رؤو(اللہ کی محبت یا خوف سے) اور اگر رونا نہ آئے تو رونے والوں کی شکل بنالو۔ایک اور حدیث ہے کہ ایک صحابی نے عرض کیا مَاالنَّجَاۃُیَارَسُوْلَ اللہِ،نجات کیسے ملے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اَمْلِکْ عَلَیْکَ لِسَانَکَ زبان کو قابو میں رکھو یعنی مضر باتیں نہ نکلنے دو اور زبان پر اس طرح مالکانہ حق استعمال کرو جیسے غلام کو قابو میں رکھا جاتا ہے اور فرمایا وَلْیَسَعْکَ بَیْتُکَ اور تمہارا گھر تمہارے لیے وسیع ہوجائے،یعنی بلاضرورت گھر سے نہ نکلو اور اِدھر اُدھر پھرنے کی عادت نہ ڈالو، بلکہ اپنے نیک کاموں میں مشغول رہو۔14؎  مّلا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ اس کی شرح کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ہٰذَا زَمَانُ السُّکُوْتِ وَمُلَازَمَۃُ الْبُیُوْتِ وَالْقَنَاعَۃُ بِالْقُوْتِ حَتّٰی یَمُوْتَ15؎
یہ زمانہ سکوت کا ہے اور گھروں سے چپکے  رہنے کا ہے اور بقدرِ ضرورت معاش پر قناعت کا ہے یہاں تک کہ موت آجاوے۔ اور آخر میں فرمایا وَابْکِ عَلٰی خَطِیْئَتِکَ،اپنی خطاؤں پر 
_____________________________________________
12؎   کنزالعمال:212/13 (36644)،مؤسسۃ الرسالۃ ۔ مشکوٰۃ المصابیح: 596،  الاکمال فی اسماء الرجال
13؎  سنن ابن ماجۃ: 446، باب الحزن والبکاء، المکتبۃ الرحمانیۃ
14؎   مشکوٰۃ المصابیح: 413، باب حفظ اللسان والغیبۃ والشتم ، المکتبۃ القدیمیۃ
15؎  مرقاۃ المفاتیح:150/9،باب حفظ اللسان والغیبۃ والشتم ، المکتبۃ الامدادیۃ ،ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 استغفار کے ثمرات 6 1
Flag Counter