Deobandi Books

استغفار کے ثمرات

ہم نوٹ :

24 - 38
لوگوں نے جو پڑھایا ہے،اگر بادشاہ نے اس کے علاوہ کوئی دوسرا سوال کرلیا تو کیا جواب دوں گا؟ تب دونوں وزیر ہنسے اور کہا کہ یہ لڑکا بہت چالاک ہے،یہ خود ہی جواب دے لے گا۔ اس     کی رہبری کی ضرورت نہیں۔ عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ حوض پر نہارہے تھے کہ یہ لڑکا پہنچا اور اس نے سلام کیا اور کہا کہ حضور! میں کچھ درخواست کرنا چاہتا ہوں۔ درخواست سن کر عالمگیر       رحمۃ اللہ علیہ نے اس کے دونوں ہاتھوں کو پکڑا اور کہا کہ میں تجھ کو اس پانی میں ڈبودوں؟ لڑکا زور سے قہقہہ لگاکر ہنسا۔ تب عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ ایسے پاگل کو کیا ریاست ملے گی۔    تجھ کو تو کہنا چاہیےتھا کہ ہمیں نہ ڈبوئیے، لیکن تو موقع خوف پر ہنس رہا ہے،یہ تو پاگلوں کا کام ہے۔ تو کیا ریاست سنبھالے گا۔ اس نے کہا کہ حضور! پہلے آپ مجھ سے سوال تو کرلیں کہ میں کیوں ہنس رہا ہوں، پھر جو آپ کا فیصلہ ہو وہ کریں۔ فرمایا کہ اچھا بتاؤ کیوں ہنسے؟ اس نے کہا کہ حضور!آپ بادشاہ ہیں، بادشاہوں کا اقبال بہت بڑا ہوتا ہے، اگر میری انگلی آپ کے ہاتھ میں ہوتی تو میں نہیں ڈوب سکتا تھا، نہ یہ کہ میرے دونوں بازو آپ کے دونوں ہاتھوں میں ہیں۔
 حضرت نے اس واقعہ کو بیان کرکے فرمایا کہ ایک کافر کا بچہ ایک دنیوی بادشاہ کے کرم پر اتنا اعتماد رکھتا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ کے کرم کو کیا قیاس کرتے ہو کہ وہ جس کا چہرہ جنت میں داخل کردیں تو کیا اس کا جسم دوزخ میں پھینک دیں گے؟ اللہ تعالیٰ کریم ہیں۔ کریم کی تعریف مّلا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے یہ کی ہے اَلَّذِیْ یُعْطِیْ بِغَیْرِ  اسْتِحْقَاقٍ وَبِدُوْنِ الْمِنَّۃِ 11؎ جو بلااستحقاق عطا کردے، نالائقوں پر فضل کردے وہ کریم ہے، ان کے کرم سے یہ بعید ہے کہ جس کا چہرہ جنت میں داخل کریں گے اس کے جسم کو دوزخ میں ڈال دیں گے۔ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں سنا کہ آخری وقت میں یَاکَرِیْمُ یَاکَرِیْمُ فرماتے تھے۔
بس ہم سب کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ سے بالکل بے کھٹک استغفار و توبہ کریں اور اُمید رکھیں اور جب آنسو نکل آئیں تو ان کو مل کر چہرے پر پھیلالیں اور اگر آنسو نہ نکلیں تو رونے والوں کی شکل بنالیں۔ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے، یہ تیسرے صحابی ہیں، فرماتے ہیں کُنْتُ ثَالِثَ الْاِسْلَامِ میں تیسرا مسلمان ہوں اور فرمایا اَنَا
_____________________________________________
11؎  مرقاۃ المفاتیح: 212/3،باب التطوع،  المکتبۃ الامدادیۃ ،ملتان
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 استغفار کے ثمرات 6 1
Flag Counter