Deobandi Books

استغفار کے ثمرات

ہم نوٹ :

23 - 38
کثرت سے استغفار کرتا رہتاہے ،یعنی اللہ تعالیٰ کو راضی کرتا رہتا ہے۔ گناہ سے جو تعلق ٹوٹ گیا، روکر، گڑگڑا کر، اِلحاح کرکے، اشکبار آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق بندگی کا جوڑتا رہتا ہے، اس کو کیا انعامات ملتے ہیں، اس کا بیان آگے آرہا ہے، لیکن دوستو! پہلے ان آنسوؤں کی قیمت سنو، مشکوٰۃ کی روایت ہے:
مَا مِنْ عَبْدٍ مُّؤْمِنٍ یَخْرُجُ مِنْ عَیْنَیْہِ دُمُوْعٌ وَاِنْ کَانَ مِثْلَ رَأْسِ الذُّبَابِ مِنْ خَشْیَۃِ اللہِ ثُمَّ یُصِیْبُ شَیْئًا مِّنْ حُرِّ وَجْہِہٖ اِلَّا حَرَّمَہُ اللہُ عَلَی النَّارِ10؎
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ کسی مؤمن بندے کی آنکھوں سے آنسو ندامت کے اور اللہ کے خوف سے نکل آئیں، اگرچہ وہ مکھی کے سر کے برابر ہوں، تو اس چہرے پر       اللہ تعالیٰ جہنم کی آگ حرام فرمادیتے ہیں۔ میں نے اپنے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھا کہ ہمیشہ اپنے آنسو چہرے پر مَل لیتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں نے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو دیکھا کہ ہمیشہ آنسوؤں کو اسی طرح چہرے پر مَل لیتے تھے، پھر میں نے ایک صحابی رضی اللہ عنہ کی روایت دیکھی کہ میں یہ آنسو چہرے پر اس لیے مَلتا ہوں کہ میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ آنسو جہاں لگ جاتے ہیں دوزخ کی آگ حرام ہوجاتی ہے۔
حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اس پر ایک علمی اِشکال یہ ہوتا ہے کہ اگر چہرےپر آنسو مَل لیے تو چہرہ تو جنت میں چلاگیا، لیکن باقی جسم کا کیا ہوگا؟پھر حضرت نے اس کو سمجھانے کے لیے ایک واقعہ بیان کیا کہ بادشاہ عالمگیر رحمۃ اللہ علیہ کے زمانے میں کسی ریاست کا ایک راجہ تھا، وہ مرگیا۔ اس کے لڑکے کے جو چچا وغیرہ تھے، وہ اس کی ریاست پر قبضہ کرنا چاہتے تھے اور اس کو محروم کرنا چاہتے تھے، وزیروں نے اس کے باپ کا نمک کھایا تھا، اس کو سکھلایا کہ بیٹا! دہلی چلو، ہم عالمگیر سے سفارش کردیں گے، تم بچے ہو بادشاہ رحم کردے گا اور تمہیں تمہارے باپ کی گدّی دے دے گا اور دو وزیر اس کو راستہ بھر پڑھاتے رہے کہ بادشاہ یہ پوچھے تو یہ کہنا اور یہ پوچھے تو یہ کہنا۔ پھر جب دہلی کا قلعہ قریب آیا تو لڑکے نے کہا کہ آپ
_____________________________________________
10؎  سنن ابن ماجۃ: 446(4197)،باب الحزن والبکاء، المکتبۃ الرحمانیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 استغفار کے ثمرات 6 1
Flag Counter