Deobandi Books

استغفار کے ثمرات

ہم نوٹ :

18 - 38
لیکن جب اللہ کا خوف آیا توبہ کرلی اور حضرت حکیم الامت سے جاملا، دُعا کرائی کہ حضرت! دعا کردیجیےکہ شراب چھوڑدوں، حج کر آؤں اور داڑھی  رکھ لوں۔ داڑھی   ایک مشت پوری رکھ لی، شراب چھوڑ دی۔ ڈاکٹروں کے بورڈ نے کہا کہ شراب نہ پی تو مرجاؤ گے۔ کہا کہ مر تو جاؤں گا،لیکن اگر شراب پیتا رہا تو کب تک زندہ رہوں گا؟ ڈاکٹروں نے کہا کہ دو چار سال اور گاڑی چل جائے گی، فرمایا کہ اللہ کے غضب کے ساتھ جینے سے بہتر ہے کہ جگر اسی وقت شراب چھوڑنے سے مرجائے کیوں کہ اس وقت اللہ کی رحمت کے سائے میں جگر کی موت ہوگی، اور اگر پیتا ہوا مروں گا تو اللہ کے غضب کے ساتھ موت آئے گی۔ اس سے بہتر ہے کہ میں ابھی مرجاؤں۔ پھر اللہ کی رحمت سے جگر صاحب خوب جیےاور خوب اچھی صحت بھی ہوگئی، اور سنت کے مطابق داڑھی   رکھنے سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ نے ان کی زبان سے ایک شعر کہلادیا   ؎
چلو   دیکھ    آئیں   تماشا   جگر     کا
سنا  ہے  وہ   کافر  مسلمان    ہوگا
میرٹھ میں ایک بار یہ تانگے میں بیٹھے ہوئے تھے اور تانگے والا ان کا یہ شعر پڑھ رہا تھا۔ اس ظالم کو خبر نہیں تھی کہ جگر آج داڑھی   لیے ہوئے صحیح معنوں میں مسلمان بنا ہوا میرے تانگے میں بیٹھا ہوا ہے۔ جگر اس شعر کو سن کر رونے لگے کہ اللہ! آپ نے اپنی عطا سے پہلے  ہی یہ شعر کہلوادیا اور نافرمانی اور گناہ سے نجات عطا فرمائی۔
تو میرے دوستو! میں یہ عرض کررہا تھا کہ پاجامہ ٹخنہ سے اُوپر کرنا، ایک مشت داڑھی   رکھنا، بدنظری کو چھوڑنا، غیبت چھوڑنا، اپنے کو سب سے حقیر سمجھنا، یعنی تمام ظاہری     و باطنی احکام کو بجالانا ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں اہل اللہ کی صحبتوں کا اہتمام ضروری ہے۔ اہل اللہ کی صحبتوں سے یقین منتقل ہوتا ہے۔ صالحین کی صحبت کی اہمیت بخاری و مسلم کی اس روایت سے ظاہر ہے کہ سو قتل کے مرتکب کو حکم ہوا کہ جاؤ ایک قریۂ صالحہ ہے ،  وہاں تمہاری توبہ قبول ہوجائے گی۔ سبحان اللہ! اللہ والوں کی یہ شان ہے کہ جس زمین پر وہ اللہ کو یاد کرتے ہیں، سبحان اللہ، الحمدللہ کہتے ہیں، اشکبار آنکھوں سے آنسو گرادیتے ہیں، اس زمین کو خدا یہ عزت دیتا ہے کہ اس بستی میں سو قتل کرنے والے کی توبہ کی قبولیت کی قید لگ رہی ہے،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 استغفار کے ثمرات 6 1
Flag Counter