Deobandi Books

استغفار کے ثمرات

ہم نوٹ :

12 - 38
چوں  چترِ سنجری  رُخِ  بختم  سیاہ  باد
گر در   دلم  بود   ہوسِ   ملکِ  سنجرم
مثل شاہِ سنجر کی چھتری کے میرا نصیبہ بھی سیاہ ہوجائے اگر تیری سلطنت کی ہوس و لالچ  مجھے ہو۔ اور فرماتے ہیں؎
زانگہ  کہ  یافتم  خبر  از  ملکِ  نیم  شب
جب سے مجھے آدھی رات کی سلطنت مل گئی ہے،یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت اور تہجد کا سجدہ نصیب ہوگیا ہے جیسا کہ مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک سجدہ کی لذت اگر مل جائے تو مثل ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کے تم بھی سلطنت کو چھوڑ دو گے۔ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی میں اللہ تعالیٰ نے ’’ی‘‘ لگوادیا کہ چلتے پھرتے تو سبحان اللہ کہو، لیکن سجدہ میں چوں کہ انتہائی قرب ہے اور عَلٰی قَدَمَیِ الرَّحْمٰنِ تمہارا سر ہے، لہٰذا اب اپنا رشتہ ظاہر کرو کہ ہم تمہارے کیا لگتے ہیں، کہو کہ آپ میرے ربّا ہیں۔ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی،   پاک ہے میرا ربّ جو بہت اعلیٰ ہے۔ اسی کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں     ؎
زانگہ  کہ  یافتم  خبر  از  ملکِ  نیم  شب
من   ملکِ   نیمروز  بیک    جو  نمی  خرم
یعنی جب سے مجھے آدھی رات کی سلطنت کی خبر ملی ہے تو تمہاری سلطنت کو میں ایک جَو کے عوض خریدنے کے لیے تیار نہیں۔
حضرت مولانا شاہ فضل رحمٰن صاحب گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے فرمایا تھا کہ میاں اشرف علی! جب میں سجدہ کرتا ہوں تو مجھے اتنا مزا آتا ہے کہ جیسے اللہ تعالیٰ نے میرا پیارلے لیا، اور جب تلاوت کرتا ہوں تو اتنا مزا خدا مجھے دیتاہے کہ تمہیں اگر وہ مزا مل جائے تو کپڑے پھاڑ کر جنگل میں بھاگ جاؤ۔ اور فرمایا کہ جنت میں جب میرے پاس حوریں آئیں گی تو میں ان سے کہوں گا کہ بی! اگر قرآن سننا ہو تو بیٹھو، ورنہ اپنا راستہ لو۔دیکھو ہم لوگ کیا سوچ رہے ہیں اور اہل اللہ کیا سوچتے ہیں؟ ہماری سوچ میں اور ان کی سوچ میں کتنا فرق ہے!یہ عاشق ذاتِ حق ہیں۔ ایک سرکاری تنخواہ دار مولوی جو 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 استغفار کے ثمرات 6 1
Flag Counter