Deobandi Books

تسلیم و رضا

ہم نوٹ :

9 - 38
لیے اس کی عزت ختم ہوجاتی ہے۔ اسی طرح بدنظری کی ممانعت ہے کہ کسی نامحرم عورت کو مت دیکھو۔ اس میں بھی ہماری عزت ہے کیونکہ عورت جب دیکھتی ہے کہ یہ لوگ نیچی نظر کرکے گذرگئے تو کہتی ہے کہ بڑے شریف آدمی معلوم ہوتے ہیں جنہوں نے ہمیں نظر اُٹھاکر نہیں دیکھا۔
ملکِ شام جب فتح ہورہا تھا تو عیسائیوں نے اپنی نوجوان لڑکیوں کو دو رویہ کھڑا کردیا تھا تاکہ یہ مسلمان گناہ میں مبتلا ہوجائیں تو پھر فتح نہیں ہوسکتی، اللہ کی رحمت ہٹ جائے گی، لیکن صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے سپہ سالار نے فوراً آیت پڑھی:
قُلۡ لِّلۡمُؤۡمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنۡ  اَبۡصَارِہِمۡ3؎
اے نبی! آپ ایمان والوں سے فرمادیجئے کہ اپنی نگاہیں نیچی کرلیں، نامحرموں پر نہ ڈالیں۔
لہٰذا سارے لوگ نگاہیں نیچی کرکے گذر گئے۔ عیسائی لڑکیوں نے اپنے والدین سے جاکر کہا کہ آپ نے جو ہم کو ان لوگوں کے لیے جال بنایا تھا تو وہ لوگ ہمارے جال میں نہیں پھنسے،           محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کی شان ہم نے دیکھی، وہ فرشتے ہیں، انسان نہیں معلوم ہوتے اور جنگ فتح ہوگئی۔
تو ہمارے لیے شریعت میں جتنے بھی کرنے کے کام ہیں اور جتنے نہ کرنے کے کام ہیں دونوں میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔ ہمارے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ                  فرمایا کرتے تھے کہ دنیا کے لوگ جب کام لیتے ہیں تو کام کراکے پھر مزدوری دیتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ ایسے کریم مالک ہیں کہ بہت سے کاموں کو کہتے ہیں کہ نہ کرو اور نہ کرکے مجھ سے مزدوری لو۔ وہ کام کیا ہیں مثلاً جھوٹ نہ بولو، جھوٹ بولنا بھی تو ایک کام ہے۔ یہ کام نہ کرو، مزدوری لو، ثواب لو۔ غیبت نہ کرو اور مزدوری لو۔ عورتوں کو بُری نظر سے مت دیکھو، گانا مت سنو، چوری نہ کرو جتنے بھی گندے کام ہیں، خلافِ شریعت کام ہیں، ان کاموں کو نہ کرکے مجھ سے مزدوری لے لو۔
حضرت فرماتے تھے کہ دنیا میں کوئی فیکٹری مالک ایسا نہیں ہے جو اپنے مزدوروں
_____________________________________________
3؎   النور: 30
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تسلیم و رضا 7 1
Flag Counter