Deobandi Books

تسلیم و رضا

ہم نوٹ :

8 - 38
کا حق بہت ہے، میرے تو آپ پڑوسی بھی ہیں۔ ایسے وقت میں لوگوں کو تسلی دینے سے اگر نفع نہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ اس کو مسنون نہ فرماتے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے لیے وہی کام تجویز فرماتے ہیں جس میں ان کے بندوں کا فائدہ ہو۔ شریعت کے جتنے احکام ہیں سب میں ہمارا ہی فائدہ ہے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادت کے محتاج نہیں۔ اگر ساری دنیا ولی اللہ ہوکر، یورپ کے تمام کافر ممالک امریکا، رُوس، جرمن، جاپان وغیرہ ساری دنیا کے سلاطین مع رعایا مسلمان ہوکر سجدہ میں گر جائیں تو اللہ تعالیٰ کی عظمت میں ایک ذرّہ اضافہ نہیں ہوگا۔ ان کی شان میں ہمارے سجدوں سے، ہماری عبادتوں سے اضافہ نہیں ہوتا، اور اگر ساری دنیا بغاوت کر جائے مان لیجئے کہ دنیا میں ایک مؤمن بھی نہ رہے تو اللہ تعالیٰ کی عظمت کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ اللہ پاک کی عظمتِ شان ہماری عبادتوں سے اور بغاوتوں سے بےنیاز اور بالا تر ہے۔ سبحان اللہ! مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ یہ فرماتے ہیں؎
من  نہ گردم  پاک  از  تسبیح  شاں
میں اپنے بندوں کے سبحان اللہ کہنے اور پاکی بیان کرنے سے پاک تھوڑا ہی ہوتا ہوں۔ میں تو پہلے ہی سے پاک ہوں، بلکہ؎
پاک   ہم   ایشاں  شوند  و   در فشاں
جو سبحان اللہ کہتے ہیں اور میری پاکی بیان کرتے ہیں اس کی برکت سے میرے وہ بندے خود پاک ہوجاتے ہیں۔ جب تم کہتے ہو سبحان اللہ کہ اللہ پاک ہے تو ہماری پاکی بیان کرنے کے صدقے میں تم خود پاک ہوتے ہو، تم ہمیں کیا پاک کروگے، ہم نے تمہیں منی سے پیدا کیا، ناپاک قطرہ سے۔
لہٰذا اللہ تعالیٰ کے دستور اور قانون کا یہ راز بتا رہا ہوں کہ رمضان کے روزے ہوں یا نماز ہو یا حج ہو یا زکوٰۃ ہو جتنے بھی احکام ہیں سب میں ہمارا ہی فائدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ میرے بندے عزت کے ساتھ رہیں لہٰذا جن چیزوں سے منع فرمایا وہ ہمارے اوپر ظلم نہیں ہے بلکہ اس میں ہماری عزت ہے۔ مثال کے طور پر جھوٹ بولنا ہے۔ جب آدمی کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس نے جھوٹ بولا ہے تو ہمیشہ کے لیے دوسرے کی نظر میں اس کی عزت ختم ہوجاتی ہے۔ اگر کسی کو معلوم ہوجائے کہ یہ ہماری غیبت کرتا ہے، پیٹھ پیچھے بُرائی کرتا ہے تو ہمیشہ کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تسلیم و رضا 7 1
Flag Counter