Deobandi Books

تسلیم و رضا

ہم نوٹ :

33 - 38
آپ کو ملیں گے۔ مولانا گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جو پیشہ ور کو دیتا ہے وہ اس کی عادت خراب کررہا ہے اس لیے وہ بھی گنہگار ہوگا، لہٰذا پیشہ وروں کو دینا جائز نہیں۔ اور یہ لوگ ایکٹنگ کرنا بھی خوب جانتے ہیں۔ ایک کو دیکھا کہ سڑک پر بیٹھا ہوا سر ہلارہا ہے جیسے رعشہ کا مریض ہے، پھر ایک دن جھونپڑی میں نظر آیا، دیکھا کہ بالکل صحیح ہے، ذرا بھی گردن نہیں ہل رہی تھی۔ بس اس زمانے میں ان پیشہ وروں کو دے کر اپنا پیسہ ضائع نہ کیجئے، ان کا غول کا غول ہے، یہ یہاں سے عرب بھی جاتے ہیں وہاں بھی بھیک مانگتے ہیں اور جیب بھی کترتے ہیں۔ ملتزم جہاں پر انسان رو رو کر اللہ سے دُعا کرتا ہے وہیں یہ حاجی کی جیب صاف کردیتے ہیں لہٰذا ان کو نہ دیجئے۔ آج کل اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کا بہترین مصرف دینی ادارے ہیں، دینی اداروں میں جو کام ہوتا ہے یہ صدقۂ جاریہ ہے کیونکہ جو حافظ ہوگیا وہ دوسروں کو حافظ بنائے گا، ایک عالم بن گیا وہ دوسروں کو عالم بنائے گا، اس طرح قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اور قیامت تک ثواب پہنچتا رہے گا۔ مدارس سے اُمت تک دین پہنچتا ہے اور کام آگے بڑھتا رہتا ہے۔
اگر میں نے اعظم گڑھ میں علم دین نہ پڑھا ہوتا تو آج آپ کو قرآن و حدیث کیسے سناتا، میں تو حکیم تھا، اگر بعد میں علم دین حاصل نہ کرتا تو صبح صبح مریضوں کے پیشاب پاخانہ کا معاینہ کرتا۔ بارہ سال تک دُعا کرتا رہا کہ اے اللہ! دنیا کے کامو ںمیں میرا دل نہیں لگتا، اپنے نام کے صدقہ میں مجھے دو روٹی عطا فرمادیجئے اور اپنے ذکر کے علاوہ مجھے کسی کام میں مشغول نہ کیجئے اور میری روح کو ایسی تیز والی محبت عطا کردیجئے کہ مجھ کو دیکھ کر آپ کے بندوں کے دل آپ کے لیے تڑپ جائیں۔ الحمدللہ! دس بارہ سال سے میں بالکل دواخانہ جاتا ہی نہیں۔ دواخانہ، کتب خانہ میرے بیٹے مولانا محمد مظہر سلمہٗ چلارہے ہیں، میں وہاں بیٹھتا ہی نہیں، اللہ کا شکر ہے، اللہ کے نام کے صدقہ میں تمام ضرورتیں بھی پوری ہو رہی ہیں۔
ایک بزرگ دعا کررہے تھے کہ اے اللہ! آپ کا بہت بڑا نام ہے جتنا بڑا آپ کا نام ہے اتنی مہربانی اور رحمت ہم پر کردیجئے۔ دیکھئے! کیسی پیاری دعا ہے۔بعض وقت مجذوب سیدھے سادے دیہاتی اللہ والوں کے منہ سے ایسی دعا نکل جاتی ہے کہ بڑے بڑے عالم حیران رہ جاتے ہیں۔ بتائیے کیسی دعا ہے کہ اے اللہ! آپ کا بہت بڑا نام ہے، ہم اپنی نالائقی کا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تسلیم و رضا 7 1
Flag Counter