Deobandi Books

تسلیم و رضا

ہم نوٹ :

32 - 38
عمل کیا۔ اب قرآن خوانی کے لیے اجتماع کیا جاتا ہے، اس میں کھانے پینے کا انتظام کیا جاتا ہے، بعض وقت برادری والوں کو، دوست احباب کو موقع نہیں ہوتا، لیکن اکثر صرف اس لیے آتے ہیں کہ صاحب اگر آج ہم ان کے یہاں نہ جائیں گے تو وہ کل ہمارے یہاں نہیں آئیں گے،یہ سب دنیا ہے، اللہ کے لیے کوئی بہت ہی کم آتا ہے، جب نیت ہی صحیح نہیں ہوتی تو ثواب کیا ملے گا۔ ہم لوگ علماء سے پوچھتے نہیں کہ صحابہ نے بھی کبھی قرآن خوانی کے لیے ایسا اجتماع کیا تھا یا نہیں۔ اگر پوچھیں تو معلوم ہوگا کہ صحابہ نے کبھی اس قسم کا اجتماع نہیں کیا، اپنے اپنے گھر پر پڑھ کر بخش دیتے تھے، بس جو چیز صحابہ نے نہیں کی، اس میں برکت نہیں ہوسکتی لہٰذا آپ بھی ہمت کرکے اپنی برادری والوں سے کہہ دیجئے کہ ہم نہ تیجا کریں گے، نہ چالیسواں کریں گے، جس کو ہم سے محبت ہے وہ اپنے اپنے گھر پر قرآن پڑھ کر میری والدہ کو ثواب پہنچادے۔
اور ایک دوسری خرابی یہ ہے کہ مردوں کو ایصالِ ثواب کے لیے لوگ دیگیں پکواکر یا نقد روپیہ لے جاکر جو جھونپٹریوں میں مانگنے والے پیشہ ور بیٹھے ہوئے ہیں ان کو دے آتے ہیں حالانکہ ان میں کوئی بھی غریب نہیں۔ میں بیس سال ناظم آباد میں رہا ہوں، سامنے جھونپڑیاں تھیں، دن بھر بھیک مانگتے ہیں اور شادیوں میں ہاتھی بلایا جاتا ہے۔ میں نے خود آنکھوں سے دیکھا ہے کہ وردی پوش بینڈ باجے والے لاتے تھے، زکوٰۃ کھاتے ہیں، صدقہ و خیرات لیتے ہیں اور حال یہ ہے کہ عورتوں کے ہاتھوں میں سونے کی چوڑیاں چڑھی ہوئی ہیں، گانجہ اور چرس پیتے ہیں، ریڈیو پر گانے سنتے ہیں، نماز ایک وقت کی نہیں پڑھتے، لیکن بدھو لوگ ان کو جاکر زکوٰۃ خیرات دے آتے ہیں۔ ظالم پوچھتے بھی نہیں علماء سے کہ ہمیں کہاں دینا چاہئے۔ میرے شیخ حضرت شاہ عبدالغنی صاحب کی قبر پر ایک معذور بیٹھا رہتا تھا، اس کا ایک ہاتھ ٹیڑھا تھا، ہم لوگ بھی اس کو کچھ دے دیتے تھے کہ مجبور ہے۔ ایک دن میرے مطب پر آیا اور کہا کہ صاحب میری شادی ہونے والی ہے، کوئی زبردست معجون دیجئے۔ میں نے کہا کہ بھائی زبردست معجون کے لیے پیسہ بھی زبردست لگے گا۔ کہنے لگا کہ زیادہ سے زیادہ ایک ہزار کا ہوگا اور کیا ہوگا۔ میں نے کہا کہ تم تو بھیک مانگتے ہو، پیسہ کہاں سے لاؤ گے؟ اس نے میرے کان میں کہا کہ میرا اکاؤنٹ ہے بینک میں، آپ کوئی فکر نہ کریں۔ آج کل جن کو ہم غریب سمجھتے ہیں ان پر خود زکوٰۃ فرض ہے، انہوں نے مانگنا پیشہ بنا رکھا ہے، ہر چوراہے پر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تسلیم و رضا 7 1
Flag Counter