Deobandi Books

تسلیم و رضا

ہم نوٹ :

26 - 38
اپنی والدہ کو بخش دیجئے، ان کو ثواب بھی پہنچ جائے گا اور آپ لوگ حاسدین اور شیاطین کے شر سے اور جنات اور کالا عمل کرانے والوں کے شر سے غرض ساری مخلوق کے شر سے محفوظ رہیں گے۔ آج کل تو بس ذرا ذرا سی دُشمنی پر جادو اور کالا عمل کرادیتے ہیں، پھر ہم لوگ عاملوں کی طرف دوڑتے ہیں تو عاملوں کے پاس جانے کی بجائے ہم یہ عمل کیوں نہ کرلیں جو ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عطا فرمایا ہے جس کے بعد کسی عامل کے پاس جانے کی کبھی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ آج کل ننانوے فیصد عامل ٹھگ بیٹھے ہیں۔
میرے پاس نواب قیصر صاحب ایک بڑے میاں کو لے کر آئے، وہ ہمارے بڑے معزز اللہ والے دوست ہیں، نواب قیصر صرف نواب نہیں ہیں، میرے گمان میں وہ ایک ولی اللہ شخص ہیں، آپ ان کے تہجد اور عبادت کو دیکھئے آپ حیران رہ جائیں گے اور تواضع کی بھی عجیب شان ہے، مولانا فقیر محمد صاحب دامت برکاتہم کے خلیفہ بھی ہیں، وہ لے کر آئے کہ صاحب ان کا کاروبار ٹھپ ہے،یہ چاہتے ہیں کہ آپ کوئی تعویذ دے دیں۔ میں نے پوچھا کہ اس سے پہلے کہیں گئے تھے،ان صاحب نے کہا کہ ہاں ناظم آباد میں ایک عامل کے پاس گیا تھا، اس نے پوچھا کہ کیا شکایت ہے؟ میں نے کہا کہ میرا کاروبار ٹھپ ہے، اس نے کہا کہ تمہارا نام کیا ہے؟ پھر میری اماں کا نام پوچھا، اس کے بعد اس نے کہا کہ تین دن کے بعد آنا، میرا جو مؤکل ہے وہ جادو یا کالاعمل جو ہوگا تلاش کرلائے گا لیکن اس کی فیس پانچ سو روپے ہے۔ انہوں نے پانچ سو  روپے دے دیئے اور تین دن کے بعد گئے، کہا کہ جب میں وہاں گیا تو اس نے مٹی میں لگا ہوا ایک کاغذ اور کتھا چونا لگا ہوا ایک کپڑا مجھے دیا جس میں گیارہ سوئیاں چبھی ہوئی تھیں اور اس کے اندر ایک کاغذ تھا جس میں تین مرتبہ لکھا تھا کاروبار ٹھپ، کاروبار ٹھپ، کاروبار ٹھپ اور میرا نام بھی لکھا ہوا تھا اور صاحب میری اماں کا نام بھی لکھا ہوا تھا۔ میں نے کہا کہ پانچ سو  روپے جو اُس نے آپ سے لیے تو معلوم بھی ہے کہ اس کے بعد اس کو کیا کرنا پڑا؟ کاروبار ٹھپ تو اس نے آپ سے پوچھ ہی لیا تھا، فرق صرف یہ ہے کہ آپ نے ایک دفعہ کہا تھا، اس نے تین جگہ لکھ دیا کاروبار ٹھپ، کاروبار ٹھپ، کاروبار ٹھپ۔ اور آپ سے آپ کا اور آپ کی والدہ کا نام بھی پوچھ لیا تھا، اس میں بھی اس کے مؤکل کا کوئی کردار نہیں ہے۔ اب
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تسلیم و رضا 7 1
Flag Counter