Deobandi Books

تسلیم و رضا

ہم نوٹ :

25 - 38
اللہُ  شریف پڑھنے سے ایک قرآن کے برابر ثواب ملتا ہے، اللہ سے کہہ دیا کہ یااللہ!یہ جو میں نے پڑھا ہے، اس کا ثواب میری والدہ کو پہنچادیجئے۔ اس طرح روز کا روز صبح و شام آپ کی طرف سے ثواب کا پارسل پہنچتا رہے گا۔
حدیث میں آتا ہے کہ جب یہ ثواب پہنچتا ہے تو وہ مرنے والے پوچھتے ہیں کہ      اللہ میاں!یہ ہماری نیکیاں کہاں سے بڑھ رہی ہیں، ہم تو مرگئے ہیں، اب عمل نہیں کررہے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ تمہاری اولادتمہیں ثواب بھیج رہی ہے۔ دیکھئے! زمین پر دوسروں کا عمل آخرت میں مرنے والوں کے اعمال نامہ میں لکھا جارہا ہے۔ اس طرح ان کے عمل کا میٹر چل رہا ہے کیونکہ اب وہ عمل نہیں کرسکتے لہٰذا ہمارے پارسلوں کا انتظار کرتے ہیں کہ ہماری اولاد ہمیں کچھ بھیجے۔
حدیث شریف میں ہے کہ یہ ثواب کا تحفہ ان کو دنیا و مافیہا سے زیادہ محبوب ہوتا ہے لہٰذا اس کا معمول بنالیجئے کہ روزانہ ہمیشہ کچھ پڑھ کر اپنے اعزاء و اقرباء کو جو مرگئے ہیں بخش دیاکریں، کم از کم صبح و شام تین مرتبہ قُل ہُوَ اللہُ شریف،تین مرتبہ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ،تین مرتبہ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھ کر بخش دیا اور اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ مخلوق کے ہر شر سے حفاظت رہے گی، کسی قسم کا کالا جادو یا جنات یا شیطان کوئی پڑوسی اور کوئی حاسد آپ کو ایک ذرّہ نقصان نہیں پہنچاسکتا، کیونکہ الفاظِ نبوت ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام ہے کہ تَکْفِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْءٍ14؎یعنی یہ تینوں سورتیں ہر شر سے حفاظت کے لیے کافی ہیں، نبی کی بات کو اللہ نہیں ٹالتا کیونکہ نبی وہی کہتا ہے جو اللہ کہلاتا ہے،نبی اپنی طبیعت سے کوئی بات کہتا ہی نہیں۔ صبح کو پڑھ لیا تو شام تک حفاظت ہوگئی اور شام کو پڑھ لیا تو رات بھر حفاظت رہے گی۔
اگر کوئی حاسد جادو یا سفلی عمل کرے گا تو اس عمل کی برکت سے الٹا اسی پرپڑجائے گا۔ کوئی دُشمن آپ کے خلاف اسکیم بنائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو ناکام کردیں گے۔ اس لیے صبح و شام یہ تینوں سورتیں آپ بھی پڑھئے اور اپنے بیوی بچوں کو بھی پڑھائیے اور اسی کو
_____________________________________________
14؎   مشکوٰۃ المصابیح:  188/1، کتاب فضائل القراٰن،المکتبۃ القدیمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تسلیم و رضا 7 1
Flag Counter