Deobandi Books

تسلیم و رضا

ہم نوٹ :

24 - 38
والدہ کو اتنے عرصہ ہمیں دئیے رکھا جیسے وہ شخص کہتا ہے جس کو آپ نے گھڑی دی کہ ہم آپ کے شکر گذارہیں کہ اتنے عرصہ تک اپنی گھڑی آپ نے ہمیں دی ہوئی تھی، جو کچھ لے لیا وہ بھی اللہ کا وَلَہٗ مَا اَعْطٰی اور جو کچھ عطا فرمایا وہ بھی اللہ ہی کا ہے، جو چیزیں دی ہیں ان کا بھی شکر ادا کیجئے۔ ان کا شکر کیا ہے کہ یااللہ! آپ کا احسان ہے کہ آپ نے میرے والد کا سایہ میرے سر پر عطا فرمایا ہوا ہے اور کتنی نعمتیں دی ہوئی ہیں۔ میری اولاد ہے، بیوی بچے ہیں، مکان ہے، ہزاروں نعمتیں دی ہوئی ہیں جن کا شمار نہیں کیا جاسکتا، ان کا شکر ادا کیجئے کہ اے اللہ! آپ کی بے شمار نعمتوں کا بے شمار زبانوں سے شکر ادا کرتا ہوں:
وَکُلٌّ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی13؎
اور اللہ تعالیٰ کے یہاں ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے جو کچھ اللہ لیتا ہے اور جو کچھ عطا فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے یہاں پہلے ہی سے مقدر ہے یہاں تک کہ برتنوں کا وقت بھی مقرر ہے۔ مثلاً آپ مدینہ شریف سے ایک گلاس لائے لیکن اچانک کسی بچے سے وہ گرگیا تو سمجھ لیجئے کہ اس کا یہی وقت مقرر تھا۔ حدیث پاک میں ہے کہ برتنوں کی بھی ایک عمر ہوتی ہے، اس لیے اپنے بچوں کی بے طرح پٹائی نہ کرو کہ نالائق تو نے مدینہ شریف کا گلاس کیوں توڑ دیا، مار پٹائی کررہے ہیں، گھر میں ایک شور مچا ہوا ہے۔ اکثر لوگ اس معاملے میں بچوں پر زیادتی کرجاتے ہیں، ایسا نہیں کرنا چاہئے، نرمی سے سمجھادو کہ بیٹے گلاس کو دونوں ہاتھوں سے مضبوط پکڑا کرو لیکن زیادہ پٹائی نہ کرو بلکہ کہواِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اس کی زندگی کا وقت ختم ہوگیا تھا اور اس کا یہی وقت مقرر تھا۔ جس کے گھر میں کوئی غمی ہوجائے تو ایسے وقت میں اس کے ذمہ دو کام ہیں ایک تو یہ کہ جانے والے کے لیے ثواب پہنچائیے کیونکہ جو چلا گیا اب وہ بے عمل ہوگیا، اس کی عمل کی فیلڈ ختم ہوگئی، اب وہ خود کوئی عمل نہیں کرسکتا لہٰذا اس کو صبح و شام ثواب کا پارسل بھیجنا چاہیے یعنی زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کیجئے، بدنی عبادت اور مالی عبادت دونوں کا ثواب پہنچانا چاہیے۔ بدنی ثواب تو اس طرح سے کہ تلاوت کرلی مثلاً سورۂ یٰسین پڑھ کر بخش دیا یا تین مرتبہ قُلۡ ہُوَ  اللہُ  شریف پڑھ کر ہمیشہ صبح و شام بخش دیا۔تین بار قُلۡ ہُوَ
_____________________________________________
13؎   صحیح البخاری:125/1 (1285)، باب یعذب المیت ببکاء اہلہ علیہ، المکتبۃالمظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تسلیم و رضا 7 1
Flag Counter