Deobandi Books

تسلیم و رضا

ہم نوٹ :

23 - 38
دو سو چالیس گز کے پلاٹ کیا۔ ارے! ہزار گز کے پلاٹ بھی ناکافی ہوجاتے۔ پھر آپ تعویذ دباتے اور دعائیں کرتے کہ یہ جلدی سے مریں۔ اس لیے یہ بھی اللہ کی رحمت ہے کہ لوگوں کو اپنے اپنے وقت پر پردیس سے وطن اصلی کی طرف منتقل فرماتے رہتے ہیں۔ جب بال سفید ہوگئے سمجھ لو کھیتی پک گئی اور کھیتی پک جانے کے بعد کسان کہاں کھیت میں چھوڑتا ہے۔
مولانا رومی فرماتے ہیں کہ جب بال سفید ہوجائیں تو ہوشیار ہوجاؤ کہ تمہاری زندگی کی کھیتی پک چکی ہے لہٰذا تیار رہو، اب کسی بھی وقت حضرت عزرئیل علیہ السلام درانتی لے کر آئیں گے اور تمہاری زندگی کی کھیتی کاٹ لیں گے۔
مولانا رومی کا بھی کیا اندازِ بیان ہے، فرماتے ہیں کہ جلدی جلدی تیاری کرلو کٹائی کا وقت قریب آچکا ہے۔
یہ تو اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کی تفسیر بیان ہوگئی اور جو حدیث شریف میں نے پڑھی اس کا ترجمہ یہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں اِنَّ لِلہِ مَااَخَذَ وَلَہٗ مَااَعْطٰی اللہ جو چیز ہم سے لیتا ہے وہ ہماری نہیں اللہ ہی کی ہے، اس کا مالک اللہ ہے، جو چیز اس نے لے لی ہے وہ اسی نے عطا فرمائی تھی۔ اگر کوئی اپنی امانت واپس لے لے تو آپ اس پر زیادہ غم نہیں کرتے کیونکہ وہ آپ کی چیز ہی نہیں تھی، جس کی تھی اس نے لے لی، وہ اس کا مالک ہے، ہم کو جو حد سے زیادہ غم ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم لوگ غلطی سے اس کو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں حالانکہ الفاظِ نبوت یہ ہیں اِنَّ لِلہِ مَااَخَذَ جو کچھ اللہ نے تم سے لے لیا، جس کو اللہ نے اپنے پاس بلالیا وہ اللہ ہی کا تھا، اسے تم کیوں اپنا سمجھتے ہو۔ اگر آپ کو کوئی شخص اپنی گھڑی دے دے کہ آپ دو مہینے اس کو استعمال کرلیجئے پھر دو مہینے کے بعد وہ آپ سے گھڑی مانگے کہ میری گھڑی واپس کردیجئے تو آپ روئیں گے نہیں، آپ یہی کہیں گے کہ ٹھیک ہے صاحب لیجئے،یہ آپ کی گھڑی ہے بلکہ آپ کا شکریہ کہ اتنے دن تک آپ نے اپنی گھڑی مجھے دی تھی۔ تو آپ بھی شکر کریں کہ ہماری والدہ کو اللہ نے اتنی زندگی دی ورنہ اس سے پہلے بھی تو اللہ تعالیٰ ان کو اُٹھاسکتے تھے۔ بچپن ہی میں آپ کو چھوٹا سا چھوڑ کر اللہ تعالیٰ اُٹھاسکتے تھے،یہ ان کا احسان ہے کہ آپ لوگ بڑے ہوگئے، ماشاء اللہ بال بچے دار ہوگئے تب بلایا، اتنے روز تک آپ کے پاس رکھا، لہٰذا شکر ادا کیجئے کہ اللہ آپ کا شکر ہے کہ آپ نے ہماری 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تسلیم و رضا 7 1
Flag Counter