Deobandi Books

تسلیم و رضا

ہم نوٹ :

18 - 38
لہٰذا اللہ تعالیٰ جب تک چاہتے ہیں ہمیں نیچے والے خانہ میں رکھتے ہیں اور جب ان کا حکم ہوجاتا ہے کہ اب اس کا وقت پورا ہوگیا تو اس خانہ سے اُٹھاکر آسمان کے اوپر والے خانہ میں اپنے پاس بلالیتے ہیں۔
تو دوستو! آپ کی والدہ کو بھی اللہ تعالیٰ نے اس خانہ سے اُٹھاکر دوسرے خانہ میں منتقل کردیا ہے، الماری بھی اللہ کی، نیچے والا خانہ بھی خدا کا، آسمان سے اوپر والا خانہ بھی اللہ کا اور ہم لوگ بھی اللہ کے، ہمارے ماں باپ بھی اللہ کی ملکیت، اللہ کو اختیار ہے، اتنے ہی دن کا ویزا دیا تھا، اس کے بعد ایک سیکنڈ بھی آگے پیچھے نہیں ہوسکتا تھا، ساری دنیا کے ڈاکٹر بھی جمع ہوجائیں تو کسی کو روک نہیں سکتے، جب کوئی مرتا ہے تو سمجھ لو کہ یہی وقت تھا اس کے جانے کا۔ حتیٰ کہ جب وقت آجاتا ہے تو خودہارٹ اسپیشلسٹ بھی اپنے کو نہیں روک سکتا اور اپنے دل کی رفتار جاری نہیں رکھ سکتا۔ دل کے ماہر ڈاکٹر جمعہ کا ہارٹ فیل ہوا، دوسرے کے دل کی رفتار گن رہا ہے، دل کی حرکت کا شمار کررہا ہے اور خود کے دل کی حرکت بند ہوگئی۔
اب رہ گیا یہ سوال کہ پیاروں کی جدائی کا غم تو ہوتا ہے، میری ماں کی جدائی کا کیا علاج ہے؟ اسی طرح باپ یا بیوی یا کسی کا شوہر چلا گیا تو ان کے غم کا کیا علاج ہے؟ اس کا علاج ارشاد فرمایا گیا اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کہ یہ جدائی عارضی ہے اور اس اوپر والے خانہ میں ہم لوگ بھی یکے بعد دیگرے جانے والے ہیں اور ہمارا زیادہ خاندان تو وہیں ہے، ہمارے دادا اور نانا، اور دادا کے دادا اور نانا کے نانا، جن کو ہم نے دیکھا بھی نہیں سب اوپر ہیں، زیادہ رشتہ دار تو  وہیں ہیں۔ آپ سوچئے وہاں کتنا بڑا خاندان ہے ،جو پردیس سے وطن چلے گئے سب خاندان والوں نے ان کا استقبال کیا ہوگا۔تو غمزدہ دلوں کے لیے اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے تسلی کا زبردست مضمون نازل فرمایا ہے اور اس سے قبل ہی صبر کرنے والوں کو یہ بشارت بھی سنادی کہ اِنَّ اللہَ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ یعنی ہم صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ پس کسی کے انتقال پر یا مصیبت پر جو اجر و ثواب ہم نے تمہارے لیے رکھا ہے وہ تو ہے ہی لیکن اگر تم سے تمہاری کوئی چیز کھوگئی، تمہاری اولاد، ماں باپ، بیوی یا شوہر کا انتقال ہوگیا تو اس کے بدلہ میں ہم تمہیں اپنی معیتِ خاصہ، اپنا قربِ خاص عطا کرتے ہیں۔ اِنَّ اللہَ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ صبر کرنے والوں کے ساتھ اللہ ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 5 1
3 تسلیم و رضا 7 1
Flag Counter